حکومت پاک پی ڈبلیو ڈی میں اصلاحات لانے ،مجموعی کارکردگی کی بہتری ،ضروری فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ،اکرم درانی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور تعمیرات اکرم درانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاک پی ڈبلیو ڈی میں اصلاحات لانے ،مجموعی کارکردگی کی بہتری اور انہیں ضروری فنڈز کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے یہ بات انہوں نے آج یہاں فیڈرل لاج کے دورے کے دوران محکمہ کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پر وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔

پاک پی دبلیو ڈی بلوچستان کے انچارج ایکسیئن طارق محمود نے وفاقی وزیر کو بلوچستان میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی مجموعی کارکردگی اور انہیں درپیش مسائل مشکلات اور فنڈز کی عدم فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر اکرم درانی نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی مجوعی کارکردگی اور خصوصاً ملک میں فیڈرل لاجز کی تزہین وآرائش اور فعال بنانے کے لئے سوملین روپے کی ڈیمانڈ کی ہے انہوں نے محکمہ کے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ مزید تندہی اور جانفشانی سے کام کریں اور پاک پی ڈبلیو ڈی کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ملک کے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بلوچستان کا چیف انجینئر اسلام آباد میں بیٹھا ہوا ہے جس سے محکمہ کی کارکردگی متاثر ہورہا ہے اکرم درانی نے کہا ہے کہ وہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو ضروری فنڈز کی فراہمی کے لئے وزیراعظم سے بات کریں گے۔بعد میں وفاقی وزیر اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے فیڈرل لاج کے مختلف شعبے دیکھے، اس موقع پر پاک پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ