پنجاب گورنمنٹ پالیسی کے تحت 42ہزار ٹن گندم کی خریداری کے لئے شہر میں 4 سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں‘ ڈی سی او لاہور

پیر 27 اپریل 2015 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لا ہور نے پنجاب گورنمنٹ پالیسی کے تحت 42ہزار ٹن گندم کی خریداری کے لئے شہر میں 4 سنٹرز قائم کر دئیے ہیں اور اس ضمن میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گندم کی خریداری کے لیے کاہنہ، برکی، رکھ چھبیل اور رائیونڈ میں گندم خریداری سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر محکمہ ریونیو اور محکمہ خوراک کے افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈی سی او لاہور نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور ریونیو عرفان نواز میمن کو شہر میں گندم کی خریداری کے پروسس کا انچارج نامزد کیا ہے جو کہ شہر میں گندم کی خریداری کے لیے بنائے گئے تمام مراکز کی خود ما نیٹرنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری مراکز پر بلا امتیاز باردانہ کی تقسیم کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنائیں اوراس ضمن میں کو ئی کو تاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس سلسلہ میں آج ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے رکھ شبیل گندم خریدار ی مرکز میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کسانوں سے با ت چیت کر تے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ گندم خریداری مراکز پر بلا امتیاز انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں گندم کی خریداری مراکز پر کسانوں کو باردانہ دینے کے لئے درخواستیں لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ان مراکز پر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 29اپریل سے باردانہ دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شالیمار) ارشد بھٹی نے رکھ شبیل گندم خریداری مرکز،اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ)راؤ امتیاز احمد نے برکی گندم خریداری مرکز اور اسسٹنٹ کمشنر (رائے ونڈ)نے رائے ونڈ گندم خریداری مرکزکا دورہ کیا اور وہاں پر درخواستیں موصول کر نے کے عمل کو چیک کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار