چین کی مستحکم اقتصادی ترقی دنیا کیلئے ممد ومعاون ہے،آسٹریلوی ماہر اقتصادیات

چین عالمی مشکلات کے بارے میں غوروخوض کرنے کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دہشت گردی کے بارے میں خدشات بین الاقوامی تعلقات میں اعتماد اور اعتبار کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں،تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:15

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) آسٹریلیا کے ماہر اقتصادیات اور چین میں سابق سفیر لاس گرناؤٹ نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شہنوا کوایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ عالمی معیشت کی ترقی کیلئے اچھا وقت نہیں ہے،لہذا چین مستحکم ہونے کے طور پر دنیا کیلئے کافی مددگار ثابت ہورہا ہے،گذشتہ روز آسٹریلیا کی قومی یونیورسٹی کی طر ف چینی معیشت کے بار ے میں سالانہ کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گرناؤٹ نے کہا کہ چین عالمی مشکلات کے بارے میں غوروخوض کرنے کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کیونکہ چین اس وقت عالمی معیشت کا اس قدر اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ترقی یافتہ دنیا کو کم شرح پیداوار اور کم سرمایہ کاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے کہا جہاں تک چین جس کا شمار دنیا کے اہم اقتصادی محرکات میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کا تعلق ہے گذشتہ سال سے معاملات مستحکم طور پر بہتر ہورہے ہیں،انہوں نے کہا حالیہ وقتوں میں ثقافتی طور پر ہم نے بین الاقوامی تعاون میں بریک ڈاؤن کا مشاہدہ کیا ہے خود میرا اپنا خیال ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ برطانیہ کی عوام نے یورپ کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا ہے،یہ تاریخ کے خلاف رجحان ہے،ہمیں رکاوٹوں کو توڑنے کی ضرورت ہے نا کہ ان میں اضافہ کرنے کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں خدشات بین الاقوامی تعلقات میں اعتماد اور اعتبار کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں،عالمی رہنماؤں کیلئے یہ انتہائی اہم وقت ہے کہ وہ کھلی پالیسیوں کھلی معیشتوں معاشروں اور ثقافت کے بارے میں اپنے عزم کے اعادے کیلئے اقدامات کریں،مختلف معاشروں کے عوام اور ترقی کی مختلف سطحوں پر اعتماد بحال کریں،یہ وقت ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے آزادانہ تجارت تک کھلی تجارت کے عزم کا اعادہ کیا جائے،آزادانہ تجارت کو پوری دنیا کیلئے کھول دیا جائے اور ممالک کے بعض گروپوں سے امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال