برآمدات گر رہی ہیں، ایکسپورٹ ٹارگٹ میں کمی کی جائے، برامدی شعبہ کی مدد کیلئے فنڈ جاری نہیں کئے گئے ،یہ حیران کن ہے

زمینی حقائق کے مطابق ایکسپورٹ ٹارگٹ کا تعین کیا جائے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کابیان

جمعرات 25 اگست 2016 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ2018 تک 35 ارب ڈالر کی برامدات کا ہدف ناقابل حصول ہے اسلئے حکومت حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں کمی کرے۔ گزشتہ سال برامدات کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جا سکا اور اب ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل سمیت اہم برامدات گزشتہ سال کے مقابل میں گر رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریڈ پالیسی میں طے کیا گیا ہدف ناممکن ہو گیا ہے۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ٹریڈ پالیسی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل نہیں ہو سکا نہ وزارت خزانہ نے وزارت تجارت کو برامدی شعبہ کی مدد کیلئے کوئی فنڈ جاری نہیں کئے جو حیران کن ہے۔ انھوں نے کہاکہ برامد کنندگان ریفنڈ کی عدم ادائیگی اور مشکل حالات میں جدوجہد کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گرتی برامدات کو بڑھانے کیلئے انھیں کوئی خاص مدد نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ ، بجلی کی قیمت اور شرح سود میں کمی اور زیرو ریٹنگ کے باوجود برامدات میں اضافہ نہیں ہو سکا ہے کیونکہ سٹرکچرل کمزوریاں اپنی جگہ موجود ہیں جنھیں دور کرنا ضروری ہے۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ جو پچپن فیصد برامدات اور زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے بھی زوال کا شکار ہے اور گزشتہ ماہ اسکی برامدات میں چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو تشویشناک ہے۔ اس صورتحال میں حکومت عملی اقدامات کرے اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمینی حقائق کے مطابق ایکسپورٹ ٹارگٹ کا تعین کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد  72601.82 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..