حکومت ان عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے جو خوراک بالخصوص دودھ میں ملاوٹ کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں،ماہرین کا مطالبہ

بدھ 18 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ماہرین نے لاہور چیمبر میں ملاوٹ کے نقصانات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اٴْن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جو خوراک بالخصوص دودھ میں ملاوٹ کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ سالانہ 42ملین ٹن پیداوار کے ساتھ پاکستان دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان خراب، مضر صحت اور جعلی دودھ بنانے والے ممالک میں بھی سرفہرست ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ان عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو خوراک بالخصوص دودھ میں ملاوٹ کرکے نہ صرف انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بھی ہیں۔ سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے کہا کہ جلد ہی دودھ میں ملاوٹ سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ایک سیل قائم کیا جائے گا، گوالوں کے مطالبات پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اٴْن کے اور صارفین کے درمیان براہِ راست تعلقات قائم کیے جائیں گے کیونکہ مڈل مین ہی برائیوں کی جڑ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ عدلیہ خراجِ تحسین کی مستحق ہے جس نے دودھ میں ملاوٹ کا نوٹس لیکر متعلقہ حکام کو فعال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٴْن عناصر کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے جو ذاتی فائدے کے لیے لوگوں کی جانوں کو دائو پر لگارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر پر زور دیا کہ وہ کمرشل پراسیسنگ پلانٹ لگائے جس سے دودھ کا ضیاع بچے گا اور لوگوں کو صاف دودھ میسر آئے گا۔

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، نائب صدر محمد ناصر حمید خان، سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق، پر نسیپل علا مہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاکٹر محمود شوکت، چیئرمین این این ٹی جناح ہسپتال ڈاکٹر راشد ضیا، پرنسپل سمارٹ سکول سسٹم لاہور حنا بدر، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، شاہ رڈ جمال، سابق اراکین خواجہ خاور رشید، ظفر محمود اور حاجی محمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔ (قیوم زاہد)

Browse Latest Business News in Urdu

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

ملک میں  ہائی سپیڈڈیزل  کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  4 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان