Aa Bail Mujhe Lataar By Dr Mohsin Mighiana

Read Book Aa Bail Mujhe Lataar By Dr Mohsin Mighiana in Urdu. This is Funny Book, and available to read online for free. Download in PDF or read online in multiple episodes. Also Read dozens of other online by famous writers.

آ بیل مجھے لتاڑ - ڈاکٹر محسن مگھیانہ

کتاب میں شامل پہلے کالم ”ٹاؤٹوں کا داخلہ منع ہے“ سے لے کر آخری کالم ”باڈی گارڈ“ تک ایک ساطرزِ نگارش رواں دواں ہے۔ اس سفر میں سواری ایک ہی ہے مگر راستے کے مناظر بد لتے رہتے ہیں۔ کالم نگار عام طورپر ہر ذہنی سطح کے قاری سے مخاطب ہوتا ہے اور رائے عامہ ہموار کرتا ہے، اُس کی اہمیت سے انکار ممکن ہی نہیں۔ ڈاکٹر محسن مگھیانہ کے کالم کی خوبی یہ ہے کہ انھوں نے اپنے کالم کو ایک طرف تو ایسی علمیت سے بوجھل نہیں ہونے دیا جس سے قاری سہم جائے اور دوسری طرف شکوہِ الفاظ سے گریز کیا ہے کہ بہتر سے بہتر ابلاغ کی صورت پیدا ہویہی وجہ ہے کہ اوّل وآخر تمام کالموں میں روانی، بے تکلفی اور سلاست نمایاں ہے اور ہر جذبہ ملاوٹ اور رنگ آمیزی کے بغیر اپنی فطری شکل میں موجود ہے۔ یہ لطیف مزاح ہے جو شائستگی اور ملائمت سے مملو ہے۔ مختصر یہ کہ ایک طرف انھوں نے اسلوبِ بیان ایسا اپنایا ہے جو ہر ذہنی سطح کے قاری کو اپیل کرے تو دوسری طرف کہیں مذہب اور کہیں سیاست پر بات کرنے کے باوجود اپنی بات کو ہر مکتبِ فکر کے قاری کے لیے قابلِ قبول بنایا ہے۔

Chapters / Baab of Aa Bail Mujhe Lataar