پی ایس او نے 100فیصد عبوری نقد منافع منقسمہ کا اعلان کردیا

منگل 25 اپریل 2017 21:50

پی ایس او نے 100فیصد عبوری نقد منافع منقسمہ کا اعلان کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی (پی ایس او) کے بورڈ آف مینجمینٹ نے کمپنی کے صدر دفتر پی ایس او ہائوس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے نو ماہ کی مدّت (یکم جولائی 2016سے 31مارچ 2017)کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت مصدق ملک نے کی۔ زیربحث مدّت کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کمپنی کی موٹرگیسولین کی فروخت کے حجم میں 11فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 12فیصد، JP-1(جیٹ فیول) کی فروخت میں 22فیصد جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس مدت کے دوران کمپنی کے ایل پی جی کے کاروبار نے 132فیصد جبکہ سی این جی کے کاروبار نے 15فیصد نمو حاصل کی، لبریکنٹس مصنوعات کی فروخت میں 25فیصد اضافہ عمل میں آیا جبکہ ایل این جی کا کاروباری حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 107فیصد تک زائد رہا۔

(جاری ہے)

لکویڈ فیول مارکیٹ میں پی ایس او کی قائدانہ حیثیت 55.1فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ برقرار رہی (9MFY16: 55%)۔

بلیک آئل کا مارکیٹ شیئر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 69.5فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 72.7فیصد تک پہنچ گیا جبکہ وائٹ آئل کا مارکیٹ گزشتہ مالی سال کے 45.9فیصد کے مقابلے میں رواں سال 44.6فیصد رہا۔ کمپنی کے ملازمین کے پختہ عزم کی بدولت کمپنی نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 14.2ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی نے 4.6ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا تھا۔

کمپنی کے بھرپور منافع کی وجہ فروخت کے حجم اور نیٹ مارجن میں نمایاںاضافہ اور (19.5ارب روپے کی قرض گیری کے باوجود) موثر ٹریژری منجمنٹ کی وجہ سے فنانشل کاسٹ میں کمی کا نتیجہ ہے۔کمپنی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے اس مدت کے لیے 100فیصد یعنی 10روپے فی حصص عبوری نقد منافع منقسمہ کا اعلان کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..