فارما سیوٹیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) فارما سیوٹیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے شعبہ ادویہ سازی سے منسلک سائنسدان جن میں جرمنی سے پروفیسر ڈاکٹر برنہارڈ، ویسٹرمین یونیورسٹی آف ایریزونا سے پروفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر ہیولمی، سلطنت اومان سے ڈاکٹر ہدایت حسین، کراچی یونیورسٹی سے حنا صدیقی، ابرار حسین کوئٹہ، عامر فیصل لاہور یونیورسٹی سمیت تقریباً سو سے زائد سائنسدان شرکت کرر ہے ہیں۔

کانفرنس کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹیکل سائنسز اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر شیر خیلی نے کانفرنس کے اہداف اور فوائد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا انہیں انتہائی خوشی ہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی نے مختصر عرصہ انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کی ہیں، اتنے مختصر عرصہ میں متعدد نیشنل و انٹرنیشنل سیمینارز کانفرنس منعقد کروائے جس میں پاکستان بھر سے سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی، ہمارا سفر یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ ہم نے ابھی بہت آگے جانا ہے، یہ بین الاقوامی کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس پر چیئر مین شعبہ فارما سیوٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اظہر شیر خیلی سمیت ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیوسٹی کا شمار اب صوبہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہونے لگا ہے، اس کا تمام تر سہرا یونیورسٹی کے قابل سٹاف، ماہر اساتذہ اور بہترین محقیقین کے سر جانا ہے جن کے عمدہ کام کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اداروں میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کا نام اچھے الفاظ میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم ہمیشہ محققین اور سائنسدانوں کیلئے ذریعہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنی تحقیق کو دوسرے محققین کے سامنے رکھ سکیں جس سے نہ صرف ان کو بلکہ دوسروں کو بھی فوائد حاصل ہوں۔

اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون نے کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کی طرف سے یہ بین الاقوامی کانفرنس دنیا بھر میں ایبٹ آباد کا نام روشن کریں گی، پہلے لوگ ایبٹ آباد شہر کو سکولوں کا شہر کہتے تھے لیکن اب انشاء الله اس شہر کو یونیورسٹی اور یہاں ہونے والی تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے یاد رکھیں گے، انہیں انتہائی خوشی ہے کہ اس شہر میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سائنسدان آئے ہوئے ہیں اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

آخر میں انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر افتخار احمد، چیئر مین فارما سیوٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اظہر شیر خیلی سمیت تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی