نہری پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں اجلاس

ہفتہ 20 مئی 2017 20:13

نہری پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں اجلاس
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) کپاس کی کاشت میں حائل نہری پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کی صدارت وزیر زراعت محمدنعیم اختر خان بھابھہ او ر وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل نے مشترکہ طور پر کی، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں ، پاکستان کسان اتحاد ، چودھری انور گروپ ، کسان اتحاد خالدکھوکھرگروپ ، انجمن کاشتکاران کے نمائندوں ، چیف انجینئر محکمہ انہار ملتان ، ڈیرہ غازیخان اور بہاولپورڈویڑن سمیت وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ، رانا احمد منیر ، ڈاکٹر صغیر احمد ، انجینئر ظفراللہ سندھو ،چودھری نیاز احمد ، ڈاکٹر زاہد محمود، نوید عصمت کاہلوں،محکمہ زراعت اور انہار کے دیگر افسران نے شرکت کی، کاشتکاروں نے ٹیلوں میں پانی کی کمی ، پانی چوری ، وارا بندی اور موگے توڑنے، بند کرنے اور مقدمات کے اندراج کے متعلق اپنے مسائل بیان کیے، اس موقع پر وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ ہم یہاں آپ لوگوں کے اجتماعی مسائل سننے کے لیے حاضر ہوئے ہیں آپ انفرادی مسائل کو بالائے طاق رکھ کر اجتماعی مسائل بیان کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانی ٹیل تک صحیح اور پورا پہنچے، ہم نے کاشتکاروں کا پانی بند نہیں کرنا بلکہ پیمانے کے مطابق پا نی سب کسانوں کو برابر دینا ہے، اگر ہم اس فارمولے پر دیانتدارہو گئے تو مجھے یقین ہے کہ پانی چوری بالکل رک جائے گی اور سسٹم کے تحت پانی ملے گا اور یہ جو شکایات محکمہ کی کاشتکاروں سے پانی چوری کے متعلق اور کاشتکاروں کی محکمہ کے متعلق بے جا تنگ کرنے کے بارے میں ہیں اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا،۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امانت اللہ شادی خیل وزیر آبپاشی نے کہا کہ پانی چوری کا کیس بھی دوسری چوری کی طرح ہی ہونا چاہیے تا کہ پوری تحقیقات کے بعد اصل مجرموں کا پتہ لگایا جا سکے اور پانی چوری جیسی لعنت کا قلعہ قمع کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ ایک سپیشل ٹاسک فورس قائم کی جائے، انہوں نے مزید کہا پانی چوری کے معاملات میں محکمہ مقدمات کی پوری طرح پیروی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ میرے دور میں تمام کسانوں کو مو گوں کے ڈسچارج کے حساب سے پانی دیا جا رہا ہے، نہری پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ،میری نظر میں چھوٹے بڑے تمام کاشتکار سب برابر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..