حکومت ایس ایم ای شعبہ کے استحکام کیلئے پالیسی اقدامات اور مراعات کا اعلان کرے، شاہد رشید بٹ

منگل 13 جون 2017 16:51

حکومت ایس ایم ای شعبہ کے استحکام کیلئے پالیسی اقدامات اور مراعات کا اعلان کرے، شاہد رشید بٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایس ایم ایز کے شعبہ کو توجہ دیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، حکومت فوری طور پر اس اہم ترین شعبہ کے استحکام کیلئے پالیسی اقدامات اور مراعات کا اعلان کرے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پا کستان کے مجموعی جی ڈی پی میں 40 فیصد جبکہ برآمدات میں 30 فیصد حصہ اورکروڑوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والے ایس ایم ای سیکٹر کے زوال کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تقریباً 35 لاکھ ایس ایم ایز ہیں جن میں سے اکثر کو قرضہ، مارکیٹ انفارمیشن، ٹیکنالوجی، ریگولیٹر سے مدداور دیگرسہولیات نہیں ملتیںجو ان کی ترقی، شرح نمو بڑھانے اور بے روزگاری کے خاتمہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم ایز کی ترقی کی راہ میں بڑھتے اخراجات، ٹیکس سسٹم، توانائی بحران، مجموعی ماحول، بعض پالیسیاںاور لیبر کے مسائل بھی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس شعبہ کی فنانسنگ کیلئے مزید اقدامات کرے جبکہ قرضوں کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زیادہ کاروبارجو ایس ایم ای کے زمرے میں آتے ہیں کی ترقی کیلئے قابل عمل منصوبہ بنایا جائے تاکہ غربت کا خاتمہ، روزگار کی فراہمی اور معاشرتی مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔ درمیانے درجہ اور چھوٹے کاروبار ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ختم کرنے، معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے اور خوشحالی کے فروغ کا بہترین زریعہ ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..