کپاس کے بھا ؤمیں فی من 600 روپے کی کمی۔ پھٹی بھی 400 روپے گھٹ گئی

ہفتہ 17 جون 2017 22:26

کپاس کے بھا ؤمیں فی من 600 روپے کی کمی۔ پھٹی بھی 400 روپے گھٹ گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ کپاس کی نئی فصل کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ فی الحال صوبہ سندھ کی شہداد پور، میر پور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو آدم اور میر پور بٹھورو وغیرہ میں تقریبا 8 جننگ فیکٹریوں نے جزوی طور پر جننگ کا آغاز کردیا ہے۔ فی الحال نئی فصل کی تقریبا 4000 گانٹھیں تیار ہوچکی ہیں۔

نئی فصل کی روئی کا پہلا سودا فی من 7000 روپے کے بھاؤ پر شروع ہونے کے بعد ٹیکسٹائل ملز کی روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث روئی کے بھاؤ میں گراوٹ آگئی جو 500 تا 600 روپے کی نمایاں کمی کے ساتھ فی من 6400 تا 6500 روپے کے بھاؤ پر فروخت ہوئی ماہرین کا خیال ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد روئی کے بھاؤ میں مزید کمی ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ مقامی کاٹن یارن مارکیٹ میں شدید سرد بازاری اور مالی بحران کی کیفیت بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

روئی کے بھاؤ میں کمی کی وجہ سے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3600 سے شروع ہوکر 300 روپے کم ہوکر 3200 تا 3300 روپے ہوگیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ نئے سیزن میں دنیا کے کپاس پیدا کرنے والے ممالک امریکا، چین، بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا وغیرہ میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کا رجحان ہونے کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

نسیم عثمان کے مطابق اس سال موسمی حالات سازگار رہے تو کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں کپاس کی بوائی تقریبا 95 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہے۔ جو فصل کیلئے مثبت ہے فی الحال جنرز کے پاس روئی کی تقریبا 60 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے۔ جس کا بھاؤ فی من 6500 تا 6900 روپے چل رہا ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ 6700 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..