وزارت صنعت و پیداوار نئی گاڑیوں پر بھاری اون اور فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے‘محمد ناصر حمید خان

جمعہ 7 جولائی 2017 16:54

وزارت صنعت و پیداوار نئی گاڑیوں پر بھاری اون اور فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے‘محمد ناصر حمید خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے وزارت صنعت و پیداوار پر زور دیا ہے کہ وہ کارساز اداروں کو ریگولیٹ کرے اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر اون کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے اور گاڑیاں کئی ماہ تاخیر سے دینے کے معاملے کا نوٹس لے کیونکہ اس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے کہا کہ اون کارساز اداروں کی جانب سے وصول کیا جانے والا ایک جبری ٹیکس ہے جو نئی گاڑیوں کی خریداری کا حصہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پر اوسطا ایک لاکھ سے دولاکھ روپے کے درمیان وصول کیا جاتا ہے اور اس کے باوجود گاڑیاں کئی ماہ کی تاخیر سے دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اون کی وصولی کا راستہ ہموار کرنے کے لیے جان بوجھ کر گاڑیوں کی پروڈکشن ڈیمانڈ سے کم رکھی جارہی ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کی خاموشی اون وصولی اور صارفین کو تنگ کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

محمد ناصر حمید خان نے وزارت صنعت و پیداوار پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لے ، اون کے نام پر جبری ٹیکس وصولی اور گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر ختم کرائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ، سابق سینئر نائب صدر ٹیکس بار کا  دورہ  ڈبلیو ایم سی ،نئے چیئرمین کو کے چیئرمین کو مبارکباد

بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران  1.5 فیصد کی نمو ریکارڈ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.6 فیصد کا اضافہ

ملک میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں  کمی

تحقیق کے فروغ  کے لئےسائنسدانوں و صنعتکاروں کے درمیان مضبوط  اور قریبی رابطے استوار کرنا ہوں گے،ترجمان ..

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   ایک فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،رانا ..

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی

ایران کے صدر ، دیگر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بین الاقوامی تجارتی  نمائش   ٹیکس ورلڈ   میں شرکت کے لئے  یکم جون تک درخواستیں     جمع کروائی جاسکتی ہیں، ..

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن   کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس  شروع ہو گیا