چیمبر ٹیکسٹائل کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری طور پرمختصر اور طویل المدتی تجاویز دے، وزیر مملکت

ہفتہ 19 اگست 2017 22:25

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) کامرس اور ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ سے کہا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری طور پرمختصر اور طویل المدتی تجاویز دیں تا کہ ان پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بات چیت کی جا سکے۔

وہ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ٹیکسٹائل کے تمام سیکٹرز سے متعلقہ ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل تک ہائی بنک مارک اپ ، بجلی اور گیس کی قلت جیسے مسائل درپیش تھے ان میں سے زیادہ تر مسائل کو حل کر دیا گیا ہے لیکن اب نئی قسم کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ خود ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمائندگی کر تے تھے جبکہ آج ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری بھی ان کے کندھوں پر آن پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈروں کو ان کی معاونت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف ایک سیکٹر نہیں بلکہ تمام شعبوں کے مفادات کا یکساں طور پر تحفظ کرنا ہوتا ہے ۔

اس لئے ضروری ہے کہ تمام شعبوں کی مشاورت سے نئی حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریجن میں بنگلہ دیش ، چین اور انڈیا ہم سے آگے ہیں ، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ ترقی کیلئے کیا کر رہے ہیں اور ہم میں کیا کمی ہے کہ کاٹن پیدا کرنے کے باوجود ہماری ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کی طرف جانے کے ساتھ ساتھ اپنی پیداوری لاگت کو بھی کم کرنا ہوگا۔

اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوںکو پورا کرنا ہوگا جبکہ حکومت کی طرف سے بھی انہیں مناسب ریلیف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بجلی اور گیس کے ریٹوں میں کمی کے مسٴلے پر بھی غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بہت سے معاملات پہلے ہی ان کے نوٹس میں تھے تاہم انہوں نے صدر چیمبر کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو بھی نوٹ کر لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی دوسری رائے نہیں کہ برآمدکنندگان کو سیلز ٹیکس، کسٹم اور انکم ٹیکس سمیت دیگر سپیشل ری بیٹ فور ی طور پر ملنی چاہیے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ منگل کو کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں وہ 180 ارب روپے کے ٹیکسٹائل پیکیج میں سے بقیہ 120 ارب روپے جاری کرنے کے نوٹیفیکیشن بارے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پیکیج کے تحت برآمدات میں دس فیصد اضافے کی شرط کو بھی ختم کرانے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے زیادہ تر مسائل وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے متعلق ہیں اس لئے وہ اسحق ڈار سے بھی بات کریں گے جبکہ ان کی وزارت بھی انہیں ہر قسم کی سہولت دے گی۔

نجی شعبہ سے کمرشل قونصلر ز کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صرف کمرشل قونصلرز ہی نہیں بلکہ تمام ملکوں میں تعینات ہمارے سفیروں کو بھی پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پنجاب اور سندھ کی صنعتوں کو سپلائی کی جانے والی گیس کی قیمتوں میںفرق اور کھرڑیانوالہ ۔جڑانوالہ روڈ کی مبینہ ناقص تعمیر پر بھی متعلقہ حکام سے فوری بات چیت کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے انہیں مسائل کے حل کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم حل پیش کئے جائیں تا کہ وہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فوری ریلیف دلواسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر پندرہ روز بعد چیمبر آئیں گے تا کہ تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ وفاقی وزیر پرویز ملک اور سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری ٹیکسٹائل کو بھی لے کر آ سکتے ہیں۔

اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے حاجی اکرم انصاری کو ٹیکسٹائل کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ٹیکسٹائل بارے اپنے تحفظات کا بھی تفصیل سے ذکر کیا ۔ انہوں نے فوری طور پر ایک نو رکنی ایکشن کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جس کے چیئرمین صدر چیمبر ہونگے جبکہ اس کے ممبران میں انجینئر رضوان اشرف، سید ضیاء علمدار حسین ، ڈاکٹر خرم طارق، چوہدری عبدالحق، چوہدری محمد نواز، میاں محمد لطیف ، انجینئر احتشام جاوید، میاں اجمل فاروق اور حاجی طالب حسین رانا شامل ہونگے۔

یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے گی تا کہ ایک ہفتے تک ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختصر اور طویل المدتی تجاویز پیش کی جا سکیں۔ اس سے قبل سوال و جواب کی نشست میں انجینئر احتشام جاوید ، سید ضیاء علمدار حسین، ڈاکٹر خرم طارق، میاں محمد لطیف، انجینئر رضوان اشرف، میاں محمد ادریس، میاں آفتاب احمد ، چوہدری عبدالحق، فاروق اللہ والا، محمد امجد خواجہ اور چوہدری محمد نواز نے بھی حصہ لیا جبکہ آخر میں سینئر نائب صدر رانا سکندر اعظم خاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں صدرچیمبر انجینئر محمد سعید شیخ نے حاجی اکرم انصاری کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعزازی شیلڈ جبکہ نائب صدر انجینئر احمد حسن نے انہیں سی پیک بارے شائع کی جانے والی کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..