خوشحالی اور امن، دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کئے بغیر ممکن نہیں‘افتخار ملک

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) ورلڈ چیمبر کانگریس (ڈبلیو سی سی) نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس کو اپنی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس 19 ستمبر کو شروع ہوگی جس میں 100 ممالک سے چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے 1200 نمائندے شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سارک چیمبر آف کامرس کا 45 رکنی وفد اس کانفرنس میں شرکت کرے گا جن میں سے 35 ارکان پاکستان سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر آف کامرس کے وفد کو دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندوں سے کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس میگا ایونٹ میں تجارتی نمائندوں کو بدلتے ہوئے کاروباری ماحول سے متعلق آگاہی سمیت دور اندیش معروف تجارتی نمائندوں کو سننے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مقررین تجارتی سرگرمیوں سمیت دنیا کو درپیش مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایسا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا کے بڑے کاروباری نمائندوں کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ پوری دنیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور جانتی ہے کہ اس جنگ کے نتیجہ میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سمیت پاکستان میں کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خوشحالی اور امن، دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کئے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر معاشی ترقی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی