وفاقی حکومت بڑے اداروں سے ڈبلیو پی پی ایف براہ راست وصول کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 ستمبر 2017 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) وفاقی حکومت نے تمام بڑے اداروں سے ورکرز پرافٹ پارٹیسپیشن فنڈ (ڈبلیو پی پی ایف) صوبوں کے بجائے ایف بی آر کے ذریعے براہ راست وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹر کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعدد ٹیکس دہندگان کی جانب سے پہلے سے ہی ورکرز کے لیے سالانہ ڈبلیو پی پی ایف مختص کرنے کے بعد باقی رہ جانے والے ڈبلیو پی پی ایف کے واجبات کی اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں میں کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جارہے ہیں، رپورٹ کے مطابق کمپنیز پرافٹس ورکرز پارٹیسیپیشن ایکٹ 1968 کی شق اور متعلقہ رولزکے مطابق تکینکی طور پر ورکرز پرافٹ پارٹیسپیشن فنڈ (ڈبلیو پی پی ایف) کی رقم اصل میں صوبائی خزانے میں جمع کرانا ہوتی ہے لیکن ٹریڑری چالان 32 اے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانا ہوتی ہے مگر ڈپارٹمنٹ کے قابول قبول مروجہ طریقہ کارکے مطابق ٹیکس دہندگان کو ڈبلیو پی پی ایف کی رقم انکم ٹیکس موڈ میں کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسیدکے ذریعے براہ راست قومی خزانے میں جمع کرانا ہوتی ہے اور ان کی طرف سے جمع کرائی جانے والی ڈبلیو پی پی ایف کی یہ رقم پیمنٹ کوڈ 920800 کے ساتھ اکاؤنٹ ہیڈ(این اے ایم) کوڈ B01131 میں ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی جانب سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کو لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیاکہ ایل ٹی یو اسلام آباد کی طرح پورے ملک کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس(ایل ٹی یوز)اور ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز) میں کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسیدوں کے ذریعے ٹیکس دہندگان سے ڈبلیو پی پی پی ایف کی رقم براہ راست وصول کرنے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں تاکہ بڑے اداروں سے ڈبلیو پی پی ایف کی رقم صوبائی ٹریڑری کی بجائے براہ راست قومی ٹریڑری میں کریڈٹ کی جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ