ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے خطہ میں جدت کے مستقبل پر بحث کے لئے میڈیا اوپن ڈے کا انعقاد

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:45

ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے خطہ میں جدت کے مستقبل پر بحث کے لئے میڈیا اوپن ڈے کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ نے مشرق وسطیٰ کے خطہ میں جدت کے مستقبل پر بحث کے لئے دوبئی، متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو میڈیا اوپن ڈے کا انعقاد کیا۔ یہ یکم ستمبر کو برلن میں منعقدہ آئی ایف اے کے فوری بعد دوسرا ایونٹ ہے۔ ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ (سی بی جی) کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محترمہ گلوری چیونگ اور ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ کے صدر جینی جیائو کی سرپرستی میں منعقدہ اس ایونٹ میں ہوا وے کی جانب سے عالمی اور علاقائی سطح پر کنزیومرز سمارٹ فون انڈسٹری میں کلیدی اختراعات کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر معروف ٹیکنالوجی برانڈ بننے کی لگن کو اجاگر کیا گیا۔

ہوا وے دنیا کا تیسرا بڑا سمارٹ فون برانڈ اور سمارٹ فون انڈسٹری میں اختراع کا لیڈر ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ہوا وے نے سمارٹ فون انوویشن میں ایک نئے دور کی رہنمائی کی ہے جس میں نئی چپ سیٹ Kirin 970 کے اجراء کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے مستقبل کا وژن پیش کیا گیا ہے۔ ہوا وے اختراعات کے راستے پر مسلسل پیشرفت کے ساتھ صارفین کے تجربہ کو بڑھانے کے لئے مصنوعی ذہانت لا رہا ہے۔

ہوا وے بزنس گروپ کی چیف مارکیٹنگ آفیسر گلوری چیونگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی مارکیٹوں میں شاندار صلاحیت موجود ہے اور ہم خطے میں جدت میں تیزی لانے کے ایجنڈے کا ساتھ دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر ہوا وے تحقیق و ترقی کے شعبہ میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور ہم اپنی اختراعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے دنیا کے بہترین انٹلیکچوئل وسائل کو اکٹھا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

ہم اپنے صارفین کے موبائل تجربات کو بڑھانے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ذہانت پر مبنی اختراعات پیش کر رہے ہیں۔ ہم خطے کے اختراعی ایجنڈے کا حصہ بننے اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل ماحول میں جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے ذریعے اس کے چیمپئن رہنے کے خواہاں ہیں۔ محترمہ چیونگ نے ہوا وے کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انوویشن میں تیزی لائی جائے گی اور صارفین کے لئے نئے تجربات کے ساتھ ساتھ ہوا وے کے سال بہ سال مارکیٹ شیئر بڑھانے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا۔

ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کی گلوبل پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ جناب کلیمنٹ وونگ نے کمپنی کے موبائل کے حوالے سے کمپنی کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے ہوا وے کی نئی AI کی حامل جدید ترین 970 Kirin چپ سیٹ متعارف کرائی۔ کلائوڈ کی طاقت اور AI کی رفتار و ردعمل کی صلاحیت کے ساتھ ہوا وے نے اس بات کی توثیق کر دی ہے کہ وہ 16 اکتوبر کو میونخ میں ہونے والے ایونٹ میں Kirin 970 کے حامل ہوا وے میٹ 10 سیریز متعارف کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہوا وے چپس، ڈیوائسز اور کلائوڈ کی مربوط ترقی کی معاون صلاحیتوں کے ذریعے سمارٹ ڈیوائسز کو انٹیلی جنٹ ڈیوائسز میں بدلنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کا حتمی مقصد واضح طور پر صارف کو بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ Kirin 970 نئی جدتوں کی سیریز میں پہلا قدم ہے جو ہماری ڈیوائسز کو طاقتور AI خصوصیات فراہم کرے گا جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

اس ایونٹ میں ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ کے صدر جینی جیائو کی جانب سے خطے میں ہوا وے کے پھیلتے ہوئے کردار کے بارے میں پریزینٹیشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جناب جینی جیائو نے کہا کہ سمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی شاندار موجودگی کی بدولت مشرق وسطیٰ ہوا وے کے لئے انتہائی اہم مارکیٹس میں سے ایک ہے اور گزشتہ دو سال سے زائد عرصہ کے دوران ہم زیادہ طاقت سے بڑھے ہیں، مصنوعات کے معیار، خدمات اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

علاوہ ازیں ہم خطے کے ٹیک سیوی کنزیومرز کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے مسلسل بامعنی طریقے تیار کر رہے ہیں اور ہماری برانڈ رینکنگ سال بہ سال علاقائی مارکیٹ میں برانڈ ایولوشن کی علامت ہیں۔ 2017ء کی ایچ 1 جی ایف کے رپورٹ کے مطابق ہوا وے 13.8 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں سیل کے حجم کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ہوا وے کی کامیابی اور مشرق وسطیٰ کے اختراعی نمو کے لئے اس کے وژن کے مطابق تیار کی گئی حکمت عملی سے بھی مدد ملی ہے۔

ہوا وے ان ممالک میں ثقافتی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا چیمپئن اور معاون ہے۔ ہوا وے پورے خطے میں اختراعی نمو میں معاونت کے لئے اہم حکومتی اداروں کے ساتھ شراکت داری میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ اس ایونٹ میں ہوا وے کے وژن اور مشرق وسطیٰ کے لئے اختراعی منصوبوں کے ساتھ ساتھ کسٹمر سروس میں فوقیت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹیکنالوجی میں جدت کے لئے صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پائیدار کوششوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار