سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:39

سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سی ڈی اے بازار سٹاف سے ملک اسحاق ، چوہدری ادریس ،عبدالخالق ، حاجی صدیق ، یاسر محمود نے اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں تقریب ملک اسحاق کی رہائش گاہ ترنول میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،سید مثیم شاہ ،راجہ اسد ،محمد عباس ،ملک فیاض ،ملک احمد ،اصغر جعفری ،چوہدری غفار ،خضر شاہ ،عبدالجبار،تنویر گل سمیت بازارسٹاف نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے ملازمین نے کہا کہ ہم نے امان اللہ گروپ سے عرصہ نوسالہ رفاقت کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان و دیگر نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمد ید کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر ملازمین کی بلا تفریق خدمت کی ،تمام ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کروائے اور بازار سٹاف کے کلینر جو بطور سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے انہیں سیکورٹی گارڈ کی پوسٹ پر مستقل کروایا اور ان کے بقایا جات بھی دلوائے ،سی ڈی اے کے مزدوروں کے لیے چار ہزار پلاٹ ،حج پالیسی ،رینٹل سیلنگ اور 20% سیکرٹریٹ الائونس سمیت متعدد مراعات دلوائی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ملازمین کی بلاتفریق خدمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے بازار سٹاف کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ ریفرنڈم سے کامیابی کے بعد بازار سٹاف جو کہ ریونیو اکھٹا کرتا ہے اس کے تمام ملازمین کو بونس دلوانے کے علاوہ وہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر،چیف انسپکٹرز،انسپکٹرز کی آسامیاں پیدا کی جائیں گی جس سے بازار سٹاف کی ترقیوں کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..