جرمنی کا اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ، یوآن کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کو دیکھ کر فیصلہ کیا، جرمن سنٹرل بینک

منگل 16 جنوری 2018 11:57

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) جرمنی نے اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔منگل کو جرمنی کے سنٹرل بونڈس بینک نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ کرنسی کے ملکی ذخیرہ میں چین کی کرنسی یوآن (رینبی)کو اس کا بڑھتا ہوا استعمال دیکھتے ہوئے شامل کیا جا رہا ہے۔بینک نے کہا کہ ان کے بورڈ نے گذشتہ سال جولائی میں رینبی پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت ہے، بینک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب سے اور کتنی تعداد میں چینی کرنسی کو خریدے یا اپنے ذخائر میں شامل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ رینبی کو اپنانے کا فیصلہ طویل المعیاد متنوع مالیاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے جو دنیا کے مالیاتی نظام میں چین کی کرنسی کے بڑھتے ہوئے کردار کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

بونڈس بینک کے بورڈ کے رکن جواکم ورملنگ نے کہا کہ ہم کرنسی ریزرو کے فائدوں اور نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ معمول پر لیتے رہتے ہیں اور بینک نے امریکی ڈالر اورجاپانی ین کے علاوہ آسٹریلین ڈالر پر بھی 2013 ء سے سرمایہ کاری شروع کر دی تھی۔

یورپین سنٹرل بینک نے گذشتہ سال جون میں 500 ملین یورو مالیت کے ڈالر ریزرو کو یوآن میں تبدیل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ 2016 ء میں جرمنی چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے،جرمنی چین سے درآمدات کرنے والا یورپ کا نمبر ایک اور برآمدات میں چوتھے نمبر پر ہے۔جرمنی کے سنٹرل بینک کے ریزرو 170بلین یورو(210 بلین ڈالر) سے زائد ہیں۔پیر کو چائنا فارن ایکسچینج ٹریڈ سسٹم چینی رینبی کی ڈالر میں شرح تبادلہ 6.4138 ریکارڈ کی گئی جو دسمبر2015 ء کے بعد چینی کرنسی کی بلند ترین شرح تبادلہ تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..