سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل بنا تے ہوئے کمپنی کیلئے نام کے حصول اور بعد ازاں کمپنی کی رجسٹریشن کو ایک ہی عمل کا حصہ بنا دیا ، کمپنی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں اس نمایاں تبدیلی کے بعد اب آن لائن طریقے سے کمپنی کی رجسٹریشن چار گھنٹوں میں ممکن ہو سکے

منگل 6 فروری 2018 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات کے تسلسل میں نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل بنا تے ہوئے کمپنی کے لئے نام کے حصول اور بعد ازاں کمپنی کی رجسٹریشن کو ایک ہی عمل کا حصہ بنا دیا ہے۔ کمپنی کی رجسٹریشن کے طریق کار میں اس نمایاں تبدیلی کے بعد اب آن لائن طریقے سے کمپنی کی رجسٹریشن چار گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گی۔

کمپنی رجسٹریشن کے مختلف مرحلوں کو یکجا کرنے سے ایک سنگل ممبر کمپنی جس کا ادا شدہ سرمایہ ایک لاکھ روپے تک ہو کی آن لائن کمپنی رجسٹریشن کی فیس میں 750 روپے کی کمپنی، مینول رجسٹریشن کی فیس میں 2200 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوایس ای سی پی کے ترجمان نے کہاہے کہ کمپنی کے نام کی درخواست اور کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو اکٹھا کرنا ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کاروبار کے لئے آسانیاں فراہم کرنے والے عوامل کے عین مطابق ہے۔

کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار میں تبدیلی کے بعد اب کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے خواہش مند افراد کو صرف ایک درخواست جمع کروانی ہو گی جس میں کمپنی کے لئے تین نام تجویز کرنے ہوں گے جبکہ اسی درخواست کے ساتھ ہی مجوزہ کمپنی کا میمورنڈم آف ایسو سی ائیشن اور آرٹیکلز آف ایسوسی ائیشن بھی جمع کروانے ہوں گے۔ کمپنی کی رجسٹریشن کی درخواست کے ساتھ ہی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا نام بھی ساتھ ہی تجویز کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کی رجسٹریشن کے مختلف مرحلوں کو یکجا کرنے سے کمپنی رجسٹریشن کی فیس میں بھی نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ کمپنی کا نام محفوظ کروانے اور کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو یکجا کرنے سے ایک کمپنی جس کا ادا شدہ سرمایہ ایک لاکھ روپے تک ہو، کی آن لائن رجسٹریشن کی فیس پندرہ سو پچاس روپے ہے جبکہ مینول طریقے سے یہ فیس تین ہزار روپے ہے۔ پہلے آن لائن طریق سے رجسٹریشن کی فیس دو ہزار تین سو روپے تھی جبکہ کمپنی رجسٹریشن کی مینول فیس چار ہزار پانچ سو روپے تھی۔ ایس ای سی پی ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے سہل اور سادہ طریق کار کی اہمیت سے آگاہ ہے اور ایسی اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی جس سے معیشت کو دستاویزی شکل دی جا سکے اور کارپوریٹ سیکٹر کو فروغ حاصل ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار