ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش کا آغاز ہوگیا

منگل 10 اپریل 2018 22:45

ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش کا آغاز ہوگیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) بارہویں تین روزہ ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش کا آغاز ہوگیا۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پرڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے نمائشوں کے انعقاد سے شہر میں گہماگہمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہیں ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باعث ایک ارب ڈالر کی اجناس، پھل و سبزیاں ضائع ہورہی ہیں، جب تک جدید ٹیکنالوجی اپنائی نہیں جائے گی ہم اہداف حاصل نہیں کرسکیں گے۔

ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ صنعتی انقلاب کے لیئے چیمبرز، فیڈریشن، وازرتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ ارشد وہرہ نے کہا کہ ہم نے ستر سال میں نصف سفر بھی طے نہیں کیا، ہماری ٹیکسٹائل برآمدات کا گراف نیچے جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل گارمنٹ سٹی منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اب کوئی اتا پتا نہیں یہ منصوبہ صرف کاغزات کی حد تک رہ گیا، اگر اس پر سنجیدگی کے ساتھ عمل درآمد کیا جاتا تو پانچ لاکھ سے زائد روزگار فرہم کرنے کاذریعہ بن جاتا اور اس منصوبے سے اربوں ڈالر کا ریوینیو بھی حاصل ہوتا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ پاکستانی محنت کش کی ہنرمندی کی استعطاعت پینتالیس فیصد جبکہ بنگلہ دیش کے ہنرمندوں کی استطاعت پینسٹھ فیصد ہے جس کے نتیجے پیں ہماری صنعتوں کی پیداواری صلاحیت کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہویں ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش کا انعقاد خوش آئیند ہے اس کے انعقاد سے جدید دنیا کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے بہترین مواقع میسر آسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حب کو پروان چڑھانے کے لیئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے سے بدقسمتی ہے کہ آٹھ دس سال سے ہیاں کہ عوام منتخب نمائندوں کا انتظار کرتی رہی ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں سالانہ ترقیاتی فنڈ کے تحت کے ایم سی کو آٹھ ارب روپے ملے جبکہ ڈی ایم سیز کو فنٖڈز مختص ہوئے اس فنڈ سے شہر میں چار سو منصوبے مکمل ہوسکتے تھے، آج چار سو کیا، چالس کام نظر نہیں آئین گے۔

جو سڑکوں اور دیگر منصوبوں کے افتتاح ہورہے ہیں ان کی گنتی سو تک بھی نہیں پہنچ سکے گی۔ ڈاکٹر ارشد وہرہ نے اس موقع پر مختص فنڈ کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد ہورہ نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ خود ووٹ دے کر چوروں اور ڈاکوؤں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نمر یا اسکور پر یقین نہیں رکھتی، ہماری کامیابی مستقبل میں سب کو نظر آئے گی۔

بارہویں ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی کی تین روزی نمائش کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی میئر کراچی نے ہالز کا دورہ کرتے ہوئے مختلف اسٹالز پر مصنوعات کا معائنہ کیا۔ ای کامرس گیٹ وے کے تحت بارہویں تین روزہ ایگرء، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش میں ایک سو پچاس سے زائد ایگزیبیٹرز مقامی اور بین القوامی مصنوعات پیش کررہے ہیں۔ بارہویں ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش میں اس سال ایک سو سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کررہے ہیں۔

ای کارمس گیٹ وے کے تحت اس نمائش میں بیس ممالک جن میں چین، ترکی، سری لنکا، سوئزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، سنگاپور، ملیشیاء، بیلجیئم اور کوریا کی مصنوعات اور ٹینکالوجی اسٹال سجائے گئے ہیں۔ دس اپریل سے بارہ اپریل تک جاری رہے والی نمائش میں اس سال پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدرعمیر نظام نے کہا ہے کہ اس سال کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی بین القوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین القوامی نمائشوں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد سے پاکستان میں غیر ملکیوں کی آمد اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ عمیر نظام نے کہا ہے کہ ملک میں خوراک و زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر راغب کرنے کے لئے گزشتہ دس سالوں سے ایگری، رائس اور فوڈ ٹیکنالوجی نمائش سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..