برائلر گوشت کی قیمت مزیداضافے سے 270روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین میںمداخلت پر ہڑتال کر کے سپلائی بند رکھی، آج سے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

جمعرات 21 مئی 2020 20:23

برائلر گوشت کی قیمت مزیداضافے سے 270روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے 270روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین میںمداخلت کو جواز بناتے ہوئے گزشتہ روزہڑتال کرتے ہوئے سپلائی بند رکھی ، عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج سے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے 270روپے، زندہ برائلر مرغی5روپے اضافے سی186روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 95روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔مرغی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر برائلر گوشت 300سے 350روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔دوسری جانب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عارف جاوید نے کہا ہے کہ زندہ مرغی 190روپے فی کلو خرید کر کے 178روپے فی کلو پر فروخت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

زندہ مرغی کی سپلائی روک دی گئی ہے اور جو بھی ٹریڈرز مرغی کی سپلائی کرے گا تو ایسوسی ایشن کے خلاف سخت کارروائی کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں کے پاس مرغی موجود ہے وہ اسے فروخت کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے آج جمعہ سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو پیش نظررکھتے ہوئے فیصلہ واپس لے رہے ہیں، عید الفطر کے بھی یہی صورتحال برقرار رہی تو عدالت سے رجوع کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..