- Home
- Business
- Business News
- آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ، قوانین پر نظر ثانی کی جائے ، منور مغل
آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ، قوانین پر نظر ثانی کی جائے ، منور مغل
جمعہ 21 فروری 2014 16:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منور مغل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے متعلق قوانین میں سقم ختم کر کے انھیں فعال بنایا جائے تاکہ اس میں ملوث افراد و اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جا سکے۔پاکستان کے کئی شہروں میں آلودگی ناقابل برداشت ہو چکی ہے جس کا فوری حل نہ نکالا گیا تواسکے تباہ کن اثرات سے کروڑوں افراد متاثر ہونگے۔
منور مغل نے یہ بات سی ڈی اے کی جانب سے ماحولیات کے متعلق ایک تقریب اور واک سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممبر سی ڈی اے ثناء اللہ امان، ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری، اسلام آباد چیمبر کے اول نائب صدر خالد چودھری، مختلف تنظیموں کے نمائندے، طلباء و طالبات اور بڑی تعداد میں عام افراد بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
منور مغل نے کہا کہ آلودگی آنکھ، کان، ناک اور گلے کی بیماریوں کے علاوہ دل ، جگر و گردہ کو متاثر کرتی ہے جس سے متاثرین کی استعداد میں کمی آئی ہے جس کا منفی اثر گھر اور سکول سے لے کر کارخانوں تک پڑتا ہے جو معاشی سست روی کا سبب بنتا ہے۔
متاثرین کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولت نہیں ملتی کیونکہ پاکستان میں صحت کا بجٹ صومالیہ اور بھوٹان سے بھی کم ہے۔منور مغل نے سی ڈی اے کی جانب سے آگہی بڑھانے کی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔انھوں نے جنگلات کی کٹائی روکنے، بھارت کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں صاف ایندھن کے استعمال، قدرتی کھاد اور کیڑے مار دواؤں کے استعمال کا مطالبہ بھی کیا تاکہ انسانیت کے خلاف اس جرم کو روکا جا سکے۔اس موقع پر ثناء اللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے تجاوزات کے خاتمہ اور اسلام آباد کو صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا اور عوام کی جانب سے شکایت پر چوبیس گھنٹے کے اندر کارروائی کی جائیگی۔Browse Latest Business News in Urdu
میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..
سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ
مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد
پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب
اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان
عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..
لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار
پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ
PSX Live Index
Updated: 05:45:01pm | 10-05-2024
Status: Closed | Volume: 741,196,400 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary