- Home
- Business
- Business News
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کا اثر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کمی کے ذریعے صارفین ..
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کا اثر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کمی کے ذریعے صارفین تک منتقل ہونا چاہیے ، وزیر خزانہ ،وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں سے ادائیگیاں یقینی بنائے ،اسحاق ڈار ،وزارت کو قیمتیں مستحکم رکھنے کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کرنا چاہیے ،اجلاس میں ہدایت ،گندم کی آئندہ فصل کو ہدف سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، آلو کی مجموعی کھپت 17لاکھ ٹن ہے ،سکندر حیات بوسن کی بریفنگ
جمعہ 28 مارچ 2014 21:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کا اثر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کمی کے ذریعے صارفین تک منتقل ہونا چاہیے ،وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں سے ادائیگیاں یقینی بنائے ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے نیشنل فوڈ سیکورٹی کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے ملاقات کی جس میں ملک میں فصلوں کی صورتحال اور وفاقی زرعی کونسل کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سکندر حیات بوسن نے بتایا کہ چار سال کے وقفے کے بعد یہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی آئندہ فصل کو ہدف سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، چاروں صوبوں نے اس سال 25 ملین ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کی تصدیق کی ہے۔(جاری ہے)
اس سال اچھی فصل ہونے کے باعث اضافی گندم حاصل ہونے کی توقع ہے۔
آلو کی فصل کے حوالے سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ نے بتایا کہ اس سال 27 لاکھ ٹن سے زائد کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ملک میں آلو کی مجموعی کھپت 17 لاکھ ٹن ہے اس طرح اس سال ملک میں 10 لاکھ ٹن زائد آلو کی پیداوار حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے حالیہ سلسلے کی وجہ سے خریف سیزن کے لئے کافی پانی دستیاب ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ طلب سے رسد زیادہ ہو، ملکی مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں نہیں بڑھیں۔ وزارت کو قیمتیں مستحکم رکھنے کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کا اثر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کمی کے ذریعے صارفین تک منتقل ہونا چاہیے۔ انہوں نے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں سے ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے قومی زرعی پالیسی جلد تشکیل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک کو خوراک میں خود کفیل بنانے کے لئے پانی اور زمین جیسے قدرتی وسائل سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکے۔Browse Latest Business News in Urdu
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں
ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ
پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا
میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..
سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ
مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد
پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب
اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان
عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..
لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار
پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی
PSX Live Index
Updated: 08:00:02am | 11-05-2024
Status: Closed | Volume: 741,196,400 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary