حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نادہندگان پر شکنجہ مضبوط کرنے کیلئے متعدد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ، ٹیکس نا دہندگان کے یوٹیلٹی بلز پر ود ہولڈنگ کی شرح بڑھانے اور رئیل سٹیٹ میں خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز؛ذرائع وزارتِ خزانہ ، بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس شرح بڑھا کر5 فیصد،ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر17 فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور،گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافے کا امکان

جمعہ 30 مئی 2014 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نادہندگان پر شکنجہ مضبوط کرنے کیلئے متعدد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکس نا دہندگان کے یوٹیلٹی بلز پر ود ہولڈنگ کی شرح بڑھانے اور رئیل سٹیٹ میں خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز رکھی گئی ہے،جبکہ بجٹ 15-2014 میں حکومت ایئرکنڈیشن شاپنگ مال کی تمام دکانوں کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے سکتی ہے، بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس شرح بڑھا کر پانچ فیصد کرنے،ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کرسترہ فیصد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافہ ہوسکتا ہے ۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس شرح اعشاریہ تین فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کرسترہ فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ڈیری کے شعبے کیلئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے سے آئندہ مالی سال مصنوعات کی قیمتوں میں چھ سے سات فیصد اضافے کا امکان ہے۔

موبائل فون سم کی ایکٹیویشن پر ٹیکس ختم کرنے اور کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کمی کی تجویز بھی شامل ہیں جبکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے بجٹ میں خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے ۔۔اس کے علاوہ ہوائی سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے اور بیرون ملک ایئر ٹکٹ کی خریداری کے لیے این ٹی این کی شرط لازمی قرار دیئے جانے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولی بہتر کرنے کے لیے اقدامات لے رہی ہے۔

بجٹ 15-2014 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں800 روپے اضافہ ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کو درمیان مشاورت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی تمام ایئرکنڈیشن دکانوں کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن لازمی ہوسکتی ہے۔غیر ملکی سفر کے ٹکٹ کے حصول کے لیے نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دیئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے لیکن حج اور عمرے کے لیے اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔آئندہ بجٹ میں پراپرٹی کی لین دین پر ایڈوانس انکم ٹیکس بڑھنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے پراپرٹی کی کم لاگت ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان