کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کا سر سید یونیورسٹی کادورہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر نگہت اعوان کی سربراہی میں وفد نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ کیا۔ دورہ کا مقصد شعبہ جاتی معیار تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت اور لیبارٹریز سمیت دیگر سہولیات کاجائزہ لینا تھا۔وفد میں سابق چیئرمین کاٹی احتشام الدین، ماہین سلمان اور سید واجد حسین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر نائب صدر نگہت اعوان نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی ایک عالمی معیارکا تعلیمی ادارہ ہے جہاں بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت سے نوجوانوں کو روشناس کرایا جارہا ہے۔ سرسید یونیورسٹی کے فارغ تحسین طلبا دنیا بھر میں انجنیئرنگ کے شعبے میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاٹی اور سر سید یونیورسٹی کے مابین مشترکہ دلچسپی کے باہمی امور پر تعاون کرنا ہے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے تحقیقی معیارنہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ اسے بلند بھی کیاہے۔ اس مقام کو پانے کیلئے طلبہ اور اساتذہ دونوں قابل تعریف ہیں۔نائب صدر نے زور دیا کہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے تربیتی ورکشاپس، سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نگہت اعوان نے سرسید یونیورسٹی کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے کئے جانے والے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے کلاسوں کا دورہ بھی کیا اور سرسیدیونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور ماحول کا جائزہ بھی لیا۔سر سید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت کے تحت طالبعلموں کو مختلف شعبوں میں تعلیم دی جارہی ہے تاکہ صنعتوں میں جدت پیدا ہو اور فرغ التحصیل اسٹوڈنٹ صنعتوں کو اپنی خدمات سے صنعتی شعبے کو ترقی دیسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوںسے ملک، قوم اور ملت کا نام روشن کررہے ہیں۔تاہم ادارے کی کوشش ہے کہ طالباکو جدید طرز تعلیم سے اس قابل بنایا جائے کہ وہ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا سکیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر انجینئرز سے مقابلہ کر سکیں

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار