فیصل آباد میں صنعتی وتجارتی اہمیت کے پیش نظر چار نئے گرڈسٹیشنز تعمیر کرنیکا منصوبہ

اتوار 14 دسمبر 2014 19:34

فیصل آباد میں صنعتی وتجارتی اہمیت کے پیش نظر چار نئے گرڈسٹیشنز تعمیر کرنیکا منصوبہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد کی صنعتی وتجارتی اہمیت کے پیش نظر چار نئے گرڈسٹیشنز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔جبکہ کمپنی میں انجنئیرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے آئندہ چند روز میں ایس ڈی اوز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور فیسکونے سیکنڈری ٹرانسمیشن اور گرڈسٹیشنوں کی بہتری کیلئے 33سو ملین مالیت کے مختلف منصوبہ جات تیار کر لئے ہیں، یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو رشیداحمد اسلم نے سیکنڈ سرکل کے جائزہ اجلاس کے دوران خطاب میں کہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ تقسیمی نظام کی بہتری کیلئے آئندہ ماہ چاروں سرکلز کو 100کے وی اے کی 20,20ٹرانسفارمرز دیئے جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ فیسکونے سیکنڈری ٹرانسمیشن اور گرڈسٹیشنوں کی بہتری کیلئے 33سو ملین مالیت کے مختلف منصوبہ جات تیار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد کی صنعتی اہمیت کے پیش نظر شہر کے بیچ اورقریبی نواحی علاقوں میں چار نئے گرڈسٹیشنز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ان میں سے ایک جی ٹی ایس فلائی اوور کے قریب، دوسرا سٹیم پاور سٹیشن ، تیسرا امیں پور اور چوتھا 220کے وی جڑانوالہ روڈ گرڈسٹیشن میں بنانے کا پلان ہے ۔

فیسکو ملک بھر کی مثالی اور نمبر ون بجلی کی تقسیم کار کمپنی ہے ۔دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں فیسکو کی نمایاں ترین پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اورمسلسل محنت کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی آپریشن سٹاف اورانٹیلی جنس ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں اس مکروہ جرم میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو رشیداحمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کمپنی میں انجنئیرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے آئندہ چند روز میں ایس ڈی اوز کی بھرتی کا اشتہار دے دیا جائے گااور بھرتی کا عمل انتہائی شفافیت کے ساتھ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (NTS)کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..