لائیو سٹاک کی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہماری حکو مت کی ترجیحات ہیں، محب اللہ خان،

گوشت ،دودھ کی پیداوار میں اضافے کیلئے صوبائی حکومت بہتر حکمت عملی سے مختلف سکیمیں شروع کررہی ہے، معاون خصوصی وزیر اعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لئے صوبائی حکومت بہتر حکمت عملی سے ایسی سکیمیں شروع کرنا چاہتی ہے جس سے نہ صرف ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ بلکہ اسکے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مزید مستحکم کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکر ٹری لائیو سٹاک و ذراعت محمد ہمایون خان، سپیشل سیکرٹری ذراعت عثمان یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک شوکت یوسفزئی، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر شیر محمد ، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر غفران اللہ، ڈائریکٹر فشریز شریف اللہ، کوآپریٹو رجسٹرار فدا محمد، چیف پلاننگ آفیسر احمد سعید خان اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س کے دوران 2015 سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوص کیا گیا اور اس حوالے سے مفید آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس کے دوران اے ڈی پی میں منظوری کے لئے جن نئی سکیموں کو پیش کرنے پر غور کیا گیا ان میں سوات، مردان، ہری پور، نوشہرہ اور ڈی آئی خان کے لئے کمیونٹی ڈیری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ خیبر پختونخوا، رنڈڈوٹرنری انسٹیٹیوٹ، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان کے لئے، میٹ اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام، موبائل وٹرنری کلینکس یونٹس اور بریڈنگ فارمز کی ری ہیبلیٹشن اور مظبوطی وغیرہ شامل ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایسی سکیمیں ہیں جن سے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ مویشی پال کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود اور مزید ترقی بھی ممکن ہو سکے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان