رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں 12 فیصد اضافہ ؛ ایس ای سی پی ،

ایس ای سی پی نے ماہ دسمبرمیں 469کمپنیاں رجسٹر کیں

بدھ 7 جنوری 2015 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر کے مہینے میں چار سو انہتر (469) نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں دو غیر ملکی کمپنیوں جبکہ نئی رجسٹر ہونے والی اکتالیس (41) مقامی کمپنیوں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایس ای سی پی نے 2,192 کمپنیاں رجسٹر کیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوراں 1950کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی، اس طرح کمپنیوں کی رجسٹریش میں بارہ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافے کی بڑی وجہ معشیت کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت پالیساں ہیں ۔ یہ ایک صحت مند رجحان اور دستاویزی معیشت کی جانب ایک قدم ہے۔

(جاری ہے)

جولائی تا دسمبر 2014 کے دوران رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں نوے فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ, چھ فی صد سنگل ممبرکمپنیاں ہیں جبکہ تین فیصد پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایسنز اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

مالی سال 2014-15کے پہلے چھ ماہ میں خدمات کے شعبے دو سو اکاسی (281) کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ‘ جبکہ ٹریڈنگ میں دو سو پچاس (250) ,سیاحت میں ایک سو ستانوے( 197) نفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک سو بانوے ( (192، تعمیرات کے شعبے میں ایک سو اڑتالیس) (148، کارپوریٹ ایگری کلچر میں اناسی (79)، فوڈ کے شعبے میں چونسٹھ(64)، کمیونیکیشن اور تعلیم کے شعبے میں اکسٹھ (61) ، آ ئل اینڈ گیس کے شعبے میں اٹھاون(58)کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

اس دوران سترہ ( 17) غیر ملکی کمپنیو ں نے بھی کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے رجسٹریشن حاصل کی رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں رجسٹرڈ ہونے والی دو سو اڑتالیس کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ یہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کا تعلق آسٹریلیا، افغانستان، بیلجیم، کینیڈا، چائنہ ، ڈنمارک، فرانس ، جرمنی، عمان، پانامہ، سعودی عرب، سنگا پور، جنوبی افریقہ ،سری لنکا، سویڈن، سوٹزر لینڈ، تنزانیہ، ترکی، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ہے ۔

یہ کمپنیاں کا پوریٹ ایگری کلچر، آٹو اینڈالائیڈ ، براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ، تعمیرات، کیمیکل ، کمیونیکشن، تعلیم انجئینرنگ ، فوڈ اور بیوریج، فنانس اینڈبینکنگ، پاور جنریشن ، خدمات اور ٹیکسٹائل کے شعبوں سے ہیں مالی سال 2014-15کے پہلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں سے سات سو اکتالیس کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی اسلام آباد میں پانچ سے پچاسی ‘ کراچی میں پانچ سو ستالیس ‘ جبکہ ملتانمیں ایک سو آٹھ‘ پشاور میں ستانوے ‘ فیصل آباد میں اناسی‘ کوئٹہ میں تئیس اورسکھر میں بارہ کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار