صنعتکاروں اور تاجروں کو ری فنڈز کی ادائیگی روکنے کا اقدام ملکی معیشت کے لئے زہر قاتل ہے،صدر کے پی کے چیمبر فواد اسحق

پیر 16 فروری 2015 23:32

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ری فنڈ پیمنٹ آرڈر ز (RPOs) جاری کئے جانے کے باوجود صنعتکاروں اور تاجروں کو ری فنڈز کی ادائیگی روکنے کے اقدام کو لکی معیشت کے لئے زہر قاتل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر نے اپنی ریونیو کولیکشن ظاہر کرنے کے لئے گذشتہ 2/3 سالوں کے تقریبا165 بلین کے ری فنڈز روک رکھے ہیں ۔

ایک بیان میں چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ پہلے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ری فنڈز ریجنل ٹیکس آفس جاری کرتا تھا لیکن ایف بی آر نے ری فنڈز کی ادائیگیوں کے اختیارات RTOs سے لے لئے ہیں اور اب ایف بی آر ریونیو کے حوالے سے اپنی پرفارمنس شو کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو ری فنڈز کی ادائیگیاں نہیں کر رہا ۔

(جاری ہے)

فواد اسحق نے کہا کہ ایف بی آر نے محکمے میں موجود کرپشن پر قابو پانے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بجائے ملک کی حقیقی بزنس کمیونٹی کے ری فنڈز روکنے کا نیا کمپیوٹرائزڈ ری فنڈز سسٹم متعارف کرایا ہے جو ایف بی آر کے دیگر اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

16فروری 2015ء سسٹمز کی طرح ناکام ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے ایکٹ 1990 کے سیکشن 21(3) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس وقت ٹیکسٹائل  گھی اینڈ آئل اور دیگر مینو فیکچرنگ سیکٹرز کے تقریبا 165 بلین کے ری فنڈز کی ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں جس سے ملک کی بزنس کمیونٹی جہاں بری طرح مالی مشکلات کا شکار ہے وہاں ایک اور سرکلر ڈیڈ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ری فنڈز ادائیگیوں میں تاخیر سے گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ (GDP) کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی اور نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ ایف بی آر اپنی ریونیو پرفارمنس دکھانے کے لئے ری فنڈز روکنے جیسے اقدامات کرتا ہے جو ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ری فنڈز کی ادائیگیاں شروع کی جائیں اور جن کیسوں میں ری فنڈز پیمنٹ آرڈرز جاری ہوچکے ہیں ان کے چیکس فوری طور پر جاری کئے جائیں۔

انہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں اور ایف بی آر سے موثر انداز میں کرکے مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار