فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی

منگل 2 اپریل 2024 17:09

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2273ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 237100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 203275 روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu