پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

چیری کی تازگی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ریفریجریٹڈ کنٹینرز استعمال کیے گئے

منگل 11 جون 2024 16:45

پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے چین کو چیری کی برآمد کا آغاز کر دیا ہے جس نے کامیابی سے ہمسایہ ملک کو چیری لے جانے والا پہلا کارگو ٹرالرپہنچایا ہے۔پورے سفر میں چیری کی تازگی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ریفریجریٹڈ کنٹینرز استعمال کیے گئے۔

(جاری ہے)

این ایل سی کا پہلا ٹرالر 6 ٹن چیری کو لے کر کامیابی سے خنجراب پاس کے راستے چین پہنچا جبکہ دوسرا ٹرالر اگلے ہفتے گلگت بلتستان سے روانہ ہوگا۔ ٹرالر کو سفر مکمل کرنے میں صرف تین دن لگے۔ابتدائی کنسائنمنٹ کی کامیاب ترسیل کے بعد این ایل سی نے بیجنگ، شنگھائی، گوانگژو، اور خویچو سمیت متعدد چینی شہروں میں چیری کی باقاعدہ ترسیل شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu