این ٹی ڈی سی ایل نے ایک اور ونڈ پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا

منگل 28 اپریل 2015 11:34

این ٹی ڈی سی ایل نے ایک اور ونڈ پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) نے ایک اور ونڈ پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا فاؤنڈیشن ونڈ انرجی لمیٹڈ سے 50 میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گئی این ٹی ڈی سی نے اس پلانٹ کو سسٹم میں داخل کرنے کیلئے گھارو ونڈ کلسٹر میں سمندری حدود میں 9.5 کلومیٹر 132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی،ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ اب تک سندھ کے علاقوں جھمپیر اور گھارو ونڈ کلسٹر سے بجلی کی ترسیل کے مشکل زمینی راستوں اور سمندری حدود میں 90 کلومیٹر سے زائد 132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھائی جاچکی ہے۔

56.2 میگاواٹ زورلو (Zorlu)ونڈ پاور پلانٹ، 50 میگاواٹ فوجی فرٹیلائزر کمپنی انرجی لمیٹڈ(FFCEL) ، 50 میگاواٹ تھری گارجز(Three Gorges) فرسٹ ونڈ پاور پلانٹ، 50 میگاواٹ فاؤنڈیشن ونڈ انرجی لمیٹڈ (FWEL-II) پہلے ہی سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ سفائر ونڈ پاور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے.

ترجمان نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اور ماحول دوست گرین انرجی کی فراوانی پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جو آلودگی سے پاک ہو۔ گھارو اور جھمپیر میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر بروقت مکمل کر کے ونڈ پاور میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھایا جارہا ہے این ٹی ڈی سی کے آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ جھمپیر سے 600 میگاواٹ کے مختلف نئے ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے 220kV گرڈ سٹیشن تعمیر کیا جائے گا جس پر 750MVA استعداد کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ 220kV کی 2 ٹرانسمیشن لائنیں جن میں سے ایک نیو جھمپیر تا ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد جبکہ دوسری جھمپیر تا گھارو تک تعمیر کی جائے گی اسی طرح گھارو ونڈ کلسٹر میں 500 میگاواٹ کے 10 نئے ونڈ پاور منصوبے متوقع ہیں جس کیلئے این ٹی ڈی سی جدید ٹیکنالوجی کا حامل 220kV گرڈ سٹیشن (GIS) تعمیر کرے گی جس کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان منصوبوں کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

خصوصاً نوری آباد، جھمپیر، ٹھٹھہ، میرپور ساکرو اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گھریلو، صنعتی اور زرعی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نوری آباد، جھمپیر اور ٹھٹھہ میں صنعتی ترقی ہو گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی کے زیراہتمام کیپیٹل مارکیٹس میں چین کے ساتھ تعاون پر ورکشاپ کا انعقاد

ایس ای سی پی کے زیراہتمام کیپیٹل مارکیٹس میں چین کے ساتھ تعاون پر ورکشاپ کا انعقاد

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی ، 100  انڈکس 122.77 پوائنٹس  اضافہ  بعد 75206.77 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند

پولٹری کارٹیل کیس پر سی سی پی میں سماعت کا انعقاد

پولٹری کارٹیل کیس پر سی سی پی میں سماعت کا انعقاد

صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب  میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ..

صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ..

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی    ریکارڈ

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں  33 فیصد  اضافہ

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ

بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران اضافہ ریکارڈ

بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران اضافہ ریکارڈ

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں  کمی

گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں کمی