پاکستانی ہونہار طالب علموں کی تیار کر دہ روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کھیلنے کیلئے کوالیفا ئی کرلیا ٗ ایونٹ جولائی میں چین میں ہوگا

طلبہ کی روبوٹ ٹیم کو سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کھیلنی ہے جو دنیا میں روباٹِکس کا سب سے بڑا مقابلہ ہے ٗ ڈاکٹر یاسر ایاز روبوٹ کا فٹبال کو کک لگانا طویل اور پیچیدہ عمل ہے روبوٹ کو پتہ ہونا چاہیے بال کے لحاظ سے میں کہاں ہوں ٗ ماہم تنویر

منگل 12 مئی 2015 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پاکستانی ہونہار طالب علموں کی تیار کر دہ روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کھیلنے کیلئے کوالیفا ئی کرلیا ٗ ایونٹ جولائی میں چین میں ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں روباٹکس اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے شعبے کے چھ طلبہ عالمی کپ جیتنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوششوں میں ہے اْن کی تیار کی ہوئی روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبوکپ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کیا ہے جو جولائی میں چین میں منعقد ہو گا۔

شعبے کے سربراہ ڈاکٹر یاسر ایاز کے مطابق طلبہ کی روبوٹ ٹیم کو سٹینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ کھیلنی ہے جو دنیا میں روباٹِکس کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔روبوٹ کھلاڑیوں کو کک سکھانے کی ماہر ماہم تنویر نے بتایا کہ روبوٹ کا فٹبال کو کِک لگانا طویل اور پیچیدہ عمل ہے روبوٹ کو پتہ ہونا چاہیے کہ بال کے لحاظ سے میں کہاں ہوں تاکہ وہ بال کے سامنے جا کر صحیح کھڑا ہو سکے پھر اْسے اپنی ایک ٹانگ پر توازن قائم کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اْس کے بعد وہ دیکھتا ہے کہ گول کہاں ہے، بال کدھر پھینکنی ہے اردگرد کتنے کھلاڑی کھڑے ہیں؟ پھر وہ صاف راستہ تلاش کرتا ہے راستہ ملنے پر وہ کِک کرنے والی ٹانگ کا زاویہ بناتا ہے۔ تب کِک مارتا ہے۔ماہم تنویر کے بقول ان کی ٹیم کے روبوٹ کھلاڑی کِک کرنے کے قابل ہیں اپنا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔ میدان میں اپنی پوزیشن کی نشاندہی بھی کر لیتے ہیں البتہ عالمی مقابلے کھیلنے سے پہلے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اْن کے کھلاڑی کو پتہ ہو کہ اْسے کتنی رفتار یا طاقت سے کِک لگانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ کام آسان نہیں کیونکہ دنیا میں اِس پر بہت کم کام ہوا ہے کہ روبوٹ متوازن طاقت اور رفتار کا اندازہ لگا سکے۔بی بی سی کے مطابق ڈاکٹر یاسر ایاز نے بتایا کہ جب اس نے اپنے اوپر بیٹھے ہوئے شخص کو کسی جگہ پر لے کر جانا ہے تو اس نے سوچنا ہے کہ میں کِس راستے سے گزر کر جاؤں تو وہاں پر پہنچ سکتی ہوں۔ بالکل اسی طرح جیسے فٹبال کے میدان میں کھلاڑی کو راستہ بناتے ہوئے بال کو لے کر جانا ہے ٗ یہ وہیل چیئر بینائی سے محروم اور اْن لوگوں کے کام آئے گی جو دماغی مرض کے باعث خود اِسے نہیں چلا سکتے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..