- Home
- Business
- Business News
- کراچی ، کے پی ٹی اور چین کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین اشتراک کا معاہدہ طے پاگیا
کراچی ، کے پی ٹی اور چین کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین اشتراک کا معاہدہ طے پاگیا
جمعرات 28 مئی 2015 17:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) چین کے 6 رکنی وفد نے ، گوانگ ڈانگ صوبے کے وائس گورنر LIU ZHIGENG کی قیادت میں جمعرات کو کے پی ٹی کا دورہ کیا اور کے پی ٹی اورچائنیز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین اشتراک کا معاہدہ طے پایا۔ کے پی ٹی کی جانب سے چیرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے اور ٹرانسپورٹ دیپارٹمنٹ گوانگ ڈانگ چین کی جانب سے انکے ڈائرکٹر جنرل زینگ زاؤگینگ نے معاہدے پر دستخت کئے۔
اس معاہدے کے تحت پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی فضا مزید ہموار ہوگی۔دونوں ممالک کی بندرگاہوں کے درمیان کارگو ٹرانشپمنٹ فروغ پائے گی اور دونوں ممالک دوستی کے رشتے کی اس مضبوطی سے مزید ایک دوسرے کے قریب آسکیں گیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سنیٹر کامران مائیکل ، ڈائرکٹر جنرل جہاز رانی و بندرگاہ عبدالمالک غوری ، چیرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید اور دیگر اعلیٰ افسران نے شمولیت کی۔
اس موقع پر چینی وائس گورنر نے بتایا کہ اس معاہدے کے قیام سے دونوں ممالک میں فراٹ اور لاجسٹکس ، درآمدات و برآمدات اور کارگو اشیاء کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوگا جو کہ دونوں ممالک کے لئے خوش آئند ہو گا۔معاہدے کے تحت کسٹم کلیرنگ کے معاملات تیز روی سے حل ہوں گے جس سے لاجسٹکس کی لاگت میں بھی کمی ہوگی اور اس سے دونوں ممالک مستفید ہوں گیں۔اسی معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قابلیت و معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے اور ایک دوسرے کو ٹریننگ بھی فراہم کریں گیں۔دونوں ممالک کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو آتھارٹیزاورانڈسٹری ایسوسئیشنزایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گی اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر معاملات کو حل کریں گیں۔اس سے مواصلات کو فروغ ملے گا جو کہ دونوں ممالک کی معیشت کی بہتری میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے وائس گورنر LIU ZHIGENG کو سووینئر پیش کیا۔Browse Latest Business News in Urdu
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں
ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ
پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا
میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..
سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ
مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد
پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب
اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان
عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..
لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار
پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی
PSX Live Index
Updated: 01:30:01am | 11-05-2024
Status: Closed | Volume: 741,196,400 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary