- Home
- Business
- Business News
- لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط ..
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
پیر 14 جولائی 2025 17:20

(جاری ہے)
میاں ابوذر شاد نے کہا کہ کاروباری برادری کو سخت اور ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔
ہم ہڑتال شوق سے نہیں کر رہے بلکہ مجبوری کی انتہا پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 37AA کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صنعت و تجارت کو تباہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیاں وہ لوگ بنا رہے ہیں جن کے پاس دوہری شہریت ہے۔ میاں ابوذر شاد نے سوال اٹھایا کہ جو پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر ملک سے باہر رکھے ہیں وہ کیوں واپس نہیں لائے جاتی اگر ایک بھی تاجر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو پورے ملک کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیںلیکن کرپشن کا بھی حساب لیں گے جو ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔سابق صدر لاہور چیمبر اور سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ ہم ہڑتال کرنا نہیں چاہتے لیکن حکومت نے ہمیں مجبور کر دیا ہے۔ کاروبار کرنا مشکل ترین ہوچکا ہے اور ایف بی آر کی بجٹ تجاویز ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور میں رشوت کی رقم پر ایف بی آر افسران کے درمیان جھگڑے میں بندوقیں نکل آئیں۔ سیاستدانوں کے لیے 50 کروڑ سے زائد کرپشن پر نیب کا کیس بنتا ہے، لیکن تاجروں کو صرف 5 کروڑ روپے کے شبہے پر گرفتار کیا جاتا ہے۔ یہ دہرا معیار کیوںہی انہوں نے خبردار کیا کہ شق 37AA بدعنوانی کو مزید فروغ دے گی اور کاروباری اعتماد مکمل طور پر ختم کر دے گی۔یو اے ای میں صرف 5 فیصد ٹیکس ہے، یہاں بھاری ٹیکس اور قوانین جبرا مسلط کیے جارہے ہیں۔ یہ ہڑتال صرف لاہور کی نہیں، بلکہ کراچی، پشاور، سیالکوٹ اور پورے پاکستان کی ہوگی۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ فنانس منسٹر نے وعدہ کیا تھا کہ تاجر برادری کی بجٹ تجاویز کو شامل کیا جائے گا لیکن ایک بھی تجویز کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر روزانہ پاکستان بھر کے چیمبرز سے رابطے میں ہے۔ ہڑتال کا آغاز ایک روزہ ہوگا اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کی ملک گیر ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن محض رسمی بات چیت کے لیے نہیں، بلکہ حقیقی حل کے لیے۔ 19 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، اور اس تاریخی تحریک کی قیادت لاہور چیمبر کر رہا ہے۔سابق صدر محمد علی میاں نے کہا کہ میاں ابوذر شاد تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر اٴْن پر کوئی آنچ آئی تو پوری تاجر برادری سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر مضبوط اور متحد نمائندگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ہم لاہور بند کریں گے اور اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہڑتال کریں گے۔پی بی جی کے چیئرمین علی حسام اصغر نے کہا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، بلکہ تاجر برادری کے اجتماعی مفاد کی بات ہے۔ ایف بی آر جو پالیسیاں لا رہا ہے، ان کے تحت ملک میں کاروبار ممکن نہیں رہے گا۔ یہ قوانین کاروبار کو بند اور سرمایہ بیرون ملک منتقل کر دیں گے۔سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ شق 37AA اور بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکسز نے پہلے ہی کاروبار کی کمر توڑ دی ہے۔ آج تک کسی نے نہیں بتایا کہ جمع شدہ ٹیکس کہاں خرچ ہوتا ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
ٹیکس اصلاحات پر بزنس کمیونٹی کو تحفظات، ٹیکسز سے بزنس کمیونٹی میں بے چینی اور ہراسمنٹ کی فضا پیدا ہو ..
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
گوشت اورانڈوں کی قیمتوں میں استحکام، برائلرگوشت اورانڈے بدستورمہنگے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی
ملکی اقتصادی ترقی کے لئے نوجوان خود کو دور حاضر کی مہارتوں سے ہم آہنگ کریں، ناصر منصور قریشی
نائب چیئرمین بی بی او آئی ٹی بلال خان کاکڑ کا ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ آفس کا دورہ، صدر ایف پی سی سی آئی ..
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات ..
کراچی چیمبرکے بعد ٹرانسپورٹرز کا بھی ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
چینی بینکوں کے جون میں جاری کردہ نئے قرضوں میں 3 گنا اضافہ
بوسن انٹرنیشنل سی فوڈ اینڈ فشریز ایکسپو میں میں شرکت کے لئے درخواستیں 18 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں مئی کے دوران 15.12 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس
ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 68.18 فیصد اضافہ
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 35 ہزار کی حد بھی عبور کرلی
جنوبی کوریا کی آئی ٹی برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
امریکی صدر کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی، وال مارٹ کے سپلائرز نے ملبوسات تیار کرنے والے بنگلہ دیشی کارخانوں ..
انجمن تاجران سپریم کونسل عہدیداران و مارکیٹس صدور و جنرل سیکرٹریز کا وفدپیر کو دعوت میں شرکت کرے گا
بین الاقوامی تجارت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور ملکی خوشحالی کیلئے علاقائی تجارت کو فروغ دینے ..
چیئرمین گوادر پورٹ سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
PSX Live Index
Updated: 06:10:01am | 15-07-2025
Status: Closed | Volume: 841,456,115 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary