پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت

پیر 14 جولائی 2025 22:04

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ایک لاکھ پینتیس ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر کے ملکی معیشت میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس اہم معاشی کامیابی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گہرے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت پاکستانی معیشت پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور اقتصادی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ملک نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے اور اب ہم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ وزیراعظم نے کاروباری طبقے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری نے ملک کی معیشت پر جو اعتماد کیا ہے، حکومت اس اعتماد کو مزید مضبوط کرے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنا ہے۔ شہباز شریف نے حالیہ مثبت معاشی اعشاریوں کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ حکومت پاکستان عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائب چیئرمین بی بی او آئی ٹی بلال خان کاکڑ کا ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ آفس کا دورہ، صدر ایف پی سی سی آئی ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ

لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات ..

کراچی چیمبرکے بعد ٹرانسپورٹرز کا بھی ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

چینی بینکوں کے جون میں جاری کردہ نئے قرضوں میں 3 گنا اضافہ

بوسن انٹرنیشنل سی فوڈ اینڈ فشریز ایکسپو میں میں شرکت کے لئے درخواستیں 18 جولائی تک  جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں مئی  کے دوران 15.12 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس

ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 68.18 فیصد اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 35 ہزار کی حد بھی عبور کرلی

جنوبی کوریا کی آئی ٹی  برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ