ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی

درآمدی کپاس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے لیے ایس آر او جاری کیا جائے،پاکستان بزنس فورم

منگل 22 جولائی 2025 17:40

ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پاکستان بزنس فورم کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، کپاس کی مقامی پیداوار سے بھی بڑھ گئی ہے۔پاکستان بزنس فورم نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ درآمدی کپاس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے لیے ایس آر او جاری کیا جائے۔پاکستان بزنس فورم نے کہاکہ فنانس بل 2025 میں درآمدی کپاس پر جی ایس ٹی لگانے کا اعلان ہوا تھا، لیکن تاحال ایس آر او جاری نہیں ہوسکا ہے بجٹ کی منظوری کو تین ہفتے ہو چکے ہیں کیا وجہ ہے کہ اس معاملے کو طول دیا جارہا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بعض بااثر گروپ ایس آر او کے اجرا میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات کپاس کی مقامی پیداوار سے بھی بڑھ گئی ہے، ایف بی آر معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور ایس آر او جاری کرے، روئی کے درآمد کنندگان اب تک بیرونِ ملک سے تقریبا 75 لاکھ گانٹھوں کے معاہدے کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد جواد نے کہا کہ بڑی مشکل سے مقامی کپاس کو پارلیمان سے لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے وقت آگیا ہے اس کو عملی جامہ پہنایا جائے، پاکستان کو ایک بار پھر کاٹن کنٹری بنانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو حقیقی معنوں میں کاٹن ریوائیول پروگرام پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔احمد جواد نے کہا کہ حکومت غیر ضروری درآمدات سے مقامی صنعت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر خام مال کی درآمدات کو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے مکمل طور پر خارج کر دیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں برطانیہ کے دورے پر روانہ ..

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں برطانیہ کے دورے پر روانہ ..

عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی ،درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی ..

عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی ،درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی ..

ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی

ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت 361,200 روپے پر مستحکم

ملک بھر میں سونے کی قیمت 361,200 روپے پر مستحکم

برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے کلو اضافہ

ڈھانچہ جاتی کمزوریاں، محدود نجی سرمایہ کاری پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو روک رہی ہیں‘ خادم حسین

ڈھانچہ جاتی کمزوریاں، محدود نجی سرمایہ کاری پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو روک رہی ہیں‘ خادم حسین

فرنیچر کی برآمدات میں جون کے دوران 22.43 فیصد اضافہ ہوا

فرنیچر کی برآمدات میں جون کے دوران 22.43 فیصد اضافہ ہوا

خشک میوہ جات کی برآمدات میں جون کے دوران 65 فیصد اضافہ ہوا

خشک میوہ جات کی برآمدات میں جون کے دوران 65 فیصد اضافہ ہوا

چین اور  ہانگ کانگ  سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کا رجحان

چین اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

حکومتی دعوئوں کے باوجود معیشت کیلئے خطرات تاحال موجود ہیں:علی عمران آصف

حکومتی دعوئوں کے باوجود معیشت کیلئے خطرات تاحال موجود ہیں:علی عمران آصف