عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی ،درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی مالیت مقرر

منگل 22 جولائی 2025 17:50

عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی ،درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی مالیت مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے دنیا بھر سے درآمد کیے جانے والے سولر پینلز کی نئی کسٹمز ویلیو 0.08 ڈالر فی واٹ سے 0.09 ڈالر فی واٹ مقرر کر دی ہے۔ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔جاری کردہ ویلیوایشن رولنگ(نمبر 2012 آف 2025)کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ کو مختلف درآمد کنندگان کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں،جن میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو چکی ہیں، لہٰذا ان مصنوعات کی موجودہ کسٹمز ویلیو کا ازسر نو تعین ضروری ہے۔

اس ضمن میں پاکستان سولر ایسوسی ایشن (پی ایس ای)نے 21 جنوری 2025 کو باقاعدہ نمائندگی کرتے ہوئے پرانی ویلیوایشن رولنگ(نمبر 1894/2024مورخہ 4 جولائی 2024)پر نظرثانی کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی نشان دہی کی کہ مقرر کردہ کسٹمز ویلیو عالمی قیمتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس سے درآمد کنندگان کو بینکوں کے ساتھ لین دین میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

کئی کیسز میں کسٹمز ویلیو، ڈیکلئیر کردہ ٹرانزیکشن ویلیو سے زیادہ تھی، جس سے کلیئرنس میں تاخیر ہو رہی تھی۔19 فروری 2025 کو ہونے والی ابتدائی مشاورت میں بیشتر اسٹیک ہولڈرز اور درآمد کنندگان نے پچھلی ویلیوایشن رولنگ میں درج ٹیئر بیسڈ کٹیگریزیشن کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ شرکا نے موقف اختیار کیا کہ جولائی 2024 کے بعد سے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور پاکستان میں جاری سولر نمائشوں سے مارکیٹ ویری فکیشن کی بھی درخواست کی گئی۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ کچھ بڑے درآمد کنندگان ابتدائی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ وہ چین میں ہونے والی ایک بین الاقوامی نمائش میں مصروف تھے، جو تقریبا دو ماہ پر محیط ہے۔بعدازاں ہونے والے اجلاس میں بھی بیشتر شرکا نے قیمتوں میں کمی کے موقف کو دہرایا اور کسٹمز ویلیو میں کمی کی درخواست کی۔

اس سلسلے میں انہوں نے تجارتی انوائسز، جی ڈی دستاویزات اور دیگر شواہد جمع کرائے جو مختلف اقسام کے سولر پینلز کی موجودہ قیمتوں کو ظاہر کرتے تھے۔مزید برآں، گزشتہ 90 دنوں کا کلئیرنس ڈیٹا حاصل کر کے اس کا بغور جائزہ لیا گیا تاکہ فیصلہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیا جا سکے۔کسٹمز ویلیو کے تعین کے لیے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کے تحت دستیاب طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم، سیکشن 25(1) میں دیے گئے ٹرانزیکشن ویلیو میتھڈ کو درکار معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاگو نہیں کیا جا سکا۔ آئیڈینٹیکل گوڈز ویلیو میتھڈ کے تحت کچھ قیمتیں قابل عمل پائی گئیں، تاہم مکمل شواہد نہ ہونے کے باعث صرف ان پر انحصار نہیں کیا گیا۔کسٹمز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طے کردہ نئی ویلیو نہ صرف درآمدی لاگت کو کم کرے گی بلکہ بینکنگ عمل اور کلیئرنس کو بھی سہل بنائے گی، جس سے ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں برطانیہ کے دورے پر روانہ ..

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں برطانیہ کے دورے پر روانہ ..

عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی ،درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی ..

عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی ،درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی ..

ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی

ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت 361,200 روپے پر مستحکم

ملک بھر میں سونے کی قیمت 361,200 روپے پر مستحکم

برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے کلو اضافہ

ڈھانچہ جاتی کمزوریاں، محدود نجی سرمایہ کاری پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو روک رہی ہیں‘ خادم حسین

ڈھانچہ جاتی کمزوریاں، محدود نجی سرمایہ کاری پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو روک رہی ہیں‘ خادم حسین

فرنیچر کی برآمدات میں جون کے دوران 22.43 فیصد اضافہ ہوا

فرنیچر کی برآمدات میں جون کے دوران 22.43 فیصد اضافہ ہوا

خشک میوہ جات کی برآمدات میں جون کے دوران 65 فیصد اضافہ ہوا

خشک میوہ جات کی برآمدات میں جون کے دوران 65 فیصد اضافہ ہوا

چین اور  ہانگ کانگ  سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کا رجحان

چین اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

حکومتی دعوئوں کے باوجود معیشت کیلئے خطرات تاحال موجود ہیں:علی عمران آصف

حکومتی دعوئوں کے باوجود معیشت کیلئے خطرات تاحال موجود ہیں:علی عمران آصف