صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

بدھ 10 جون 2026 15:26

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن  کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2026ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذیشان طارق کر رہے تھے۔ پیسک ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الہی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ملاقات کے دوران سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کے قیام، سرجیکل انڈسٹری میں توسیع،آلات جراحی کی برآمدات اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل انڈسٹری میں توسیع کے پیش نظر سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کا قیام ناگزیر ہے۔ سیالکوٹ میں100 ایکڑ رقبے پر سرجیکل سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرجیکل سٹی میں شہر میں پھیلی سرجیکل انڈسٹری منتقل ہو گی اور یہاں نئی انڈسٹری بھی لگے گی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں بننے والے آلات جراحی کینیڈا،یورپی ممالک اور دیگر ملکوں میں برآمد ہو رہے ہیں،جس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں۔سرجیکل انڈسٹری میں توسیع کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرجیکل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی ترسیلات زر میں اضافہ؛ بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم بھیجیں

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں چند دن کے وقفے سے پھر بڑی کمی

سمیڈا اور ٹریس پاکستان کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، سید مظاہر حسین

سمیڈا اور ٹریس پاکستان کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، سید مظاہر حسین

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن  کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن ہوگئی

امریکا ایران کشیدگی، سونے اور چاندی کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی مندی کے بعد تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں داخل

پاکستانی معیشت 2026 میں استحکام اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن

پاکستان سٹاک ایکسچینج، نئی کمپنیوں کی شاندار کارکردگی، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم

حاجی فضل الرحمن کو مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کا سرپرست اعلی بنا دیا گیا

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان

سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ