اینگرو فاؤنڈیشن اور سیڈ وینچرز کے مابین ایم او یو پر دستخط

دونوں ادارے کارپوریٹ انکیوبیشن اور امپیکٹ سرمایہ کاری کے منظم پروگراموں پر عمل درآمد اور اس کی نشونما پر مل کر کام کریں گے

منگل 17 مئی 2016 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ءئی) اینگرو فاؤنڈیشن اور سیڈ وینچرز کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں جسکے تحت دونوں ادارے کارپوریٹ انکیوبیشن اور امپیکٹ سرمایہ کاری کے منظم پروگراموں پر عمل درآمد اور اس کی نشونما پر مل کر کام کریں گے۔اس کا مقصد ملک میں سماجی اور غیر سماجی کاروباری ماحول میں بہتری لانا ہے۔

اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ امان الحق اور سیڈ وینچرز کے سی ای او اور شریک بانی فراز خان نے کراچی میں اس ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر سیڈ وینچرز کے ڈائریکٹر خسرو انصاری اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فواد سومرو دیگر سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ موجود تھے۔ایم او یو کے مطابق سیڈ وینچرز اور اینگرو فاؤنڈیشن مل کر مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں میں کاروباری صلاحیت کو بڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ دونوں ادارے چاہتے ہیں کہ امپیکٹ سرمایہ کاری کے ذریعے مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ امان الحق نے اس موقع پر کہا ’’ہمیں سیڈ وینچرز کے ساتھ اس ایم او یو پر نہایت خوشی ہے ۔اس پارٹنر شپ کے ذریعے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ عوامی سطح پر سماجی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ شراکت داری پاکستان کے کاروباری ماحول کے لئے ایک اچھا شگون ثابت ہو گی۔‘‘سیڈ وینچرز کی جانب سے سی ای او فراز خان اور ڈائیریکٹر خسرو انصاری نے اینگرو فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کو پاکستان کے ماروباری ماحول کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔سیڈ وینچرز ایک سماجی ادارہ ہے جسکا مقصد پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر اور سود مند بنانا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی