چولستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

چولستان میں 2لاکھ سے زائد اعلیٰ نسل کی بھیڑوں کی اون سے 80لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے‘ ملک اقبال چنٹر

منگل 20 ستمبر 2016 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر ۔2016ء) چیئرمین چولستان ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی و وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستان میں تقریبا 2لاکھ سے زائد اعلیٰ نسل کی بھیڑیں موجود ہیں جن کی اون سے 80لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے،یہاں کا اون دنیا کے بہترین اون میں شمار ہوتا ہے،ان بھیڑوں کا اون ہر سال اپریل اور ستمبر میں حاصل کیا جاتا ہے،چولستان کے لوگوں کی زندگی میں تیز رفتار معاشی تر قی کے لئے یہاں کی بھیڑووں کی نسل کو مزید پروان چڑھاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چولستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز،پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود ججا،اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹواور منیجر وول یونین ملک محمد امتیاز کے علاو ہ دیگر افسران بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین چولستان ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ چولستان کے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرنے کے لئے حکومت متعدد اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

اس سلسلے میں وہاں کے لائیو سٹاک کے علاج معالجہ اور ان کی بہتر نگہداشت کے لیئے عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا چولستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے ا ور جلد ان سے یہ اراضی واگزار کرا لی جائے گی۔انہوں نے چو لستان کو آپریٹو وول ڈ ویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ یونین لمیٹڈ کی اراضی پر ایک جدید نوعیت کا پلازہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی آمدنی مکمل طور پر چولستانیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..