کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء)نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے متعلق آگہی مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان‘ پاکستان سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ اور نیشنل کلئیرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کے تعاون سے پی ایس ایکس میں نوجوانوں کے لئے اکیس ستمبر سے ہفتہ سرمایہ کاری منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بچت اور سرمایہ کاری پر براہ راست تھمیٹک تھیٹر ستائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس تھیٹر کا مقصد بصری پر فارمنگ آرٹ کے ذریعے نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے متعلق سماجی تبدیلی اور آگہی پیدا کرنا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری اور عوامی بچتوں کے لئے بہترین مواقع کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لئے شروع کی گئی مہم میں نوجوانوں اور طلبہ میں بچت اور سرمایہ کاری اور بچتوں کا رجحان پیدا کرنے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ نئی نسل میں سرمایہ کاری کا شعور پیدا کرنے کے لئے طالب علمی کے زمانے سے ہی انہیں اس بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر انویسٹر ایجوکیشن،خالدہ حبیب نے طلبہ کو ایس ای سی پی کے سرمایہ کاری آگہی پروگرام ’جمع پونجی‘ کے اہم پہلوؤں سے آگا ہ کیا۔اس دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی جناب محترم ندیم نقوی نے شرکا کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ڈھانچے اور ملکی معیشت میں اس کے کردار اور اہمیت پر بریفنگ دی۔ طلبہ نے ’نوجوانوں کیلئے ہفتہ سرمایہ کاری‘کے آغاز کی تعریف کی اوربچت اور سرمایہ کاری کے بارے میں ان کے علم اور مہارت میں بہتری لانے کے لئے ایس ای سی پی کا شکریہ ادا کیا۔اس ہفتے کا بنیادی مقصدطلبہ میں بچت اور سرمایہ کاری ثقافت کو فروغ دینا ہے اور اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرتے وقت ان کو غیر ہنگامی حالات،جعلسازیوں اور دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے سیونگ کی اہمیت کے بارے میں آگہی دینا ہے۔ایس ای سی پی سمجھتا ہے کہ تھیٹر کے ذریعے زیادہ بہتر طریقے سے سرمایہ کاری اور بچتوں کے بارے میں عوامی رائے میں مثبت تبدیل پیدا ہو گی۔

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک جس کو چاہے بجلی چوری کا الزام لگادیتی ہے جبکہ غریب شہریوں کو اندازے سے بل بھیجنا کے الیکٹرک کا وطیرہ بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں کے الیکٹرک کی زائد بلنگ کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر کیا۔

محمد یامین نے کہا کہ وفاقی محتسب ریجنل آفس کو سب سے زیادہ درخواستیں کے الیکٹرک کی زائد بلنگ کے خلاف موصول ہوتی ہیں جس سے شہریوں کو درپیش پریشانی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک صرف بل بھیجنے سے پہلے میٹر ریڈنگ چیک کرلے اور میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھیجائے جائے تو شکایات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گذار عبداللہ نے محتسب عدالت کو بتایا کہ وہ صرف دو میاں بیوی ہیں پینشن پر گذر بسر ہوتا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے ایک لاکھ سے زائد کا اضافی بل بھیجدیا ہے میں غریب آدمی یہ بل کیسے اداکروں محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کے نمائندے سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس سے کیس کے بارے میں کوئی رپورٹ لائے ہیں رپورٹ نہ پیش کرنے کی صورت میں تمام اضافی بل کا خاتمہ کردیا گیا اور سائل کو فوری انصاف فراہم کردیا گیا۔

درخواست گذار ظہیر بیگ نے محتسب عدالت کو بتایا کہ میں ریٹائرڈ پروفیسر ہوں میں میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھرنے کیلئے تیار ہوں اضافی بلنگ کا خاتمہ کیا جائے محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مئی اور جون کی میٹر ریڈنگ کے مطابق ایورج بل جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ مدعیہ بیگم سید محمد حسین جعفری کی اہلیہ نے محتسب عدالت کو بتایا کہ ڈیڑھ دو سال سے میرے شوہر لاپتہ ہیں میں دو بچیوں کے ساتھ رہتی ہوں میری غربت کا یہ حال ہے کہ میرے گھر میں ٹی وی اور فریج بھی نہیں ہے ہم نے کبھی بجلی چوری نہیں کی لیکن پھر بھی اندازے سے بل بھیجے جاتے رہے ہیں جس سے بے حد پریشان ہوں محتسب عدالت نے کیس کا تفصیلی جائزہ لیا اور کے الیکٹرک کو میٹر ریڈنگ کے مطابق بل جاری کرنے کا حکم دیا۔

مدعی عبدالستار نے کہا کہ میں بھی کے الیکٹرک کی اضافی بلنگ سے پریشان ہوں جس پر کے الیکٹرک کے نمائندے نے محتسب عدالت کو میٹر ریڈنگ کی چارسالہ رپورٹ پیش کردی جس سے بجلی چوری کی نشاندہی ہورہی تھی محتسب عدالت نے مدعی کو تنبیہ کے بعد میٹر خراب ہونے کے شک کا فائدہ دیتے ہوئے جون تا اگست 2016کی اصل ماہانہ ریڈنگ کے مطابق بل جاری کرنے کا حکم دیا۔ مدعیہ نسرین نے بتایا کہ میرے گھر میں ایسا کچھ نہیں ہے جوبل میں اضافے کا باعث بنے آپ میرے گھر کو لوڈ چیک کروالیں محتسب عدالت نے گھروالوں کی موجودگی میں لوڈ چیک کرنے کا حکم دیا۔ محمد یٰسین ، عبدالغفار، محمد رحمان، ارشد احمد صدیقی اور دیگر کے بلوں میں سے بھی IRBختم کرکے محتسب عدالت نے فوری انصاف فراہم کردیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..