سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جڑواں شہروں میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ

پیر 28 نومبر 2016 14:33

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جڑواں شہروں میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ تجارتی مراکز میں مختلف انواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلی کی دکانیں سج گئیں۔ موسم سرما میں نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت گرنا شروع ہو جاتا ہے اور سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو جاتا ہے۔

سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گلی محلہ میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں اور راولپنڈی کے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے خان پور ڈیم بڑا ذریعہ ہوتا ہے جہاں مچھلی کے شکار کے ساتھ ساتھ مچھلی کے بیوپاری بھی مچھلی کی خرید و فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں دریائی مچھلی کی زیادہ ضروریات اسی ڈیم سے پوری کی جاتی ہیں جبکہ منگلا ڈیم، تربیلا ڈیم سے بھی مچھلی لائی جاتی ہے اور عام شوقین راول ڈیم سے بھی شکار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم کی شدت کے ساتھ تازہ اور تلی ہوئی مچھلی کا کاروبار بھی عروج پر ہوتا ہے۔ جڑواں شہروں کے تجارتی مراکز، ہوٹلوں اور فوڈ پارکس میں تلی ہوئی مچھلی کی نت نئی اقسام فروخت ہوتی ہیں اور لوگ اہلخانہ کے ہمراہ تلی ہوئی مچھلی کے سٹالوں پر خریداری کرتے اور فوڈ پارکس میں بیٹھ کر کھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..