نئے سال کا ہواوے Honor 6X سے استقبال

جمعہ 6 جنوری 2017 21:52

نئے سال کا ہواوے Honor 6X سے استقبال
اسلام آبادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) ہواوے کی جانب سے لاس ویگاس امریکا میں Honor 6X کی لانچنگ کے بعد اس اس ڈیوائس کی پاکستان میں بھی دستیابی کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب یہ خوبصورت اور دیدہ زیب ڈیوائس دو گنا گنجائش اور دیگر متعدد خصوصیات کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

(جاری ہے)

Honor 6X کی خصوصیات میں اس کی 3340mAh گنجائش کی حامل بیٹری قابل ذکر ہے جو کہ بیٹری کی صلاحیت کو 11فیصد تک بڑھاتی ہے ،مکمل چارج پر یہ بیٹری عام استعمال کیلئے کئی دن جبکہ کثیر استعمال کی صورت میں ڈیڑھ دن تک موثر رہتی ہے ،تیز ترین چارجنگ کی صلاحیت سے لیس اس بیٹری کی مد د سے محض ایک چارج میں ساڑھے گیارہ گھنٹے تک وڈیو،70گھنٹے تک موسیقی یا پھر آٹھ گھنٹے تک گیمز سے محظوظ ہوا جاسکتا ہے ،Octa-core Kirin 655 HiSilicon processor,اور 3GB RAMاسے ایک بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ گیمز کھیلنے کا زبردست تجربہ فراہم کرتے ہیں،اس کا 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سیلفی کیلئے آئیڈیل ہے جبکہ 12میگا پکسل کا ریئر ڈیول لینس کیمرہ اور 2میگا پکسل کا لینس اسے فوٹو گرافی کیلئے بہترین ڈیوائس بناتے ہیں،یہ ایل ای ڈی فلیش اور phase-detection auto focus سے بھی لیس ہے ،32GB یا 64GB کی انٹرنل میموری کے ساتھ 128GB مائیکرو سی ڈی کی صورت میں یہ وڈیو ،موسیقی اور تصاویر کو محفوظ کرنے کیلئے وسیع اسٹوریج فراہم کرتی ہے ،8.2ملی میٹر کی یہ ڈیوائس انتہائی دیدہ زیب اور منفرد ڈیزائن کی حامل ہے ،اس کا 2.5Dکا خمدار گلاس ،تھری جی فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ فون کو محض0.3سیکنڈ میں ان لاک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ،Honor 6X, ایک برس کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ ہواوے کی جانب سے ہواوے کیئر اور مفت پوسٹل ریپئر سروس کی پیشکش بھی کی جارہی ہے ،پاکستان میں Honor 6X,محض 28499روپے میںد ستیاب ہے ،سلور،گرے اور روز گولڈ میں دستیاب اس ڈیوائس کے ساتھ زونگ کے اشتراک سے تین ماہ کیلئے مفت 12 GB کی بنڈل آفر بھی دی جارہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان