پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند

منگل 21 مارچ 2017 20:19

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 56 ارب 51 کروڑ 36 لاکھ 44 ہزار 847 روپے کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 4 لاکھ 39 ہزار 690 حصص کی تیزی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 5 ارب 11 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 630 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48700، 48800، 48900 اور 49000 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 322.56 پوائنٹس کے اضافے سے 49020.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 138.31 پوائنٹس کی تیزی سے 26249.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 226.42 پوائنٹس کا اضافہ رہا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 717.68 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 13.88 پوائنٹس کی کمی سے 20375.38: پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 132.73 پوائنٹس کی تیزی سے 16287.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سی پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 212.97 پوائنٹس کے اضافے سے 23182.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 403 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 294 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 83 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 136.34 روپے کے اضافے سے 2863.31 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 7700 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم اور تھل انڈسٹری کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 53.43 روپے کی مندی سے 1332.87 روپے اور تھل انڈسٹری کارپوریشن کے حصص کی قیمت بھی 22 روپے کی کمی سے 506 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9 روپے سے شروع ہو کر 8.87 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 55 لاکھ 94 ہزار 500 حصص کے سودے 23.59 روپے سے شروع ہو کر 24.52 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 960 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 21 کروڑ 66 لاکھ 56 ہزار 427 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 65 ارب 51 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 62 روپے سے بڑھ کر 96 کھرب 22 ارب 2 کروڑ 59 لاکھ 27 ہزار 909 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار