کراچی،قرض اتارو ملک سنوارو، اسٹیٹ بینک کا عوام کی رقم واپس کرنے کا حکم

جمعرات 13 اپریل 2017 16:56

کراچی،قرض اتارو ملک سنوارو، اسٹیٹ بینک کا عوام کی رقم واپس کرنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) اسٹیٹ بینک نے قرض اتارو ملک سنوارو کی بطور قرض حسنہ لی گئی رقم کی امانت انیس سال بعد عوام کو واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سال انیس سو اٹھانوے میں پاکستان نے بھارت کے جواب میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کئے۔ جس کے باعث پاکستان پر عالمی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں تو اس وقت کی نواز حکومت نے قرض اتارو ملک سنوارو نامی اسکیم متعارف کروائی۔

اس اسکیم میں حکومت نے عوام سے دو سال کیلئے قرض حسنہ مانگا ، دو سال کی مدت کیلئے لیا گیا یہ قرض حسنہ مختلف بینک 19سال تک دبائے بیٹھے رہے، بینکوں نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کی رقم کا برسوں تک کوئی حساب نہیں دیا۔آخر کار قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پرعوام سے دو سال کیلئے لیے گئے قرض حسنہ کا اسٹیٹ بینک کو خیال آہی گیا، عوام اپنی رقم کے حصول کیلئے رل گئے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھادیا، شور مچا اور بالآخر اسٹیٹ بینک جاگ گیا۔ بینکوں کو لوگوں کی رقوم واپس کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق قرض اتارو ملک سنوارو اسکیم کے تحت 47 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے جبکہ قومی قرض واپسی اسکیم سے مجموعی طور پر ایک ارب بیس کروڑ روپے جبکہ بیرون ملک سے سترہ کروڑ ڈالر ملے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی