
اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نادرہ سے معاہدہ
امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا سب سے بڑا موجب ناجائز اسلحہ ہے۔جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔گزشتہ سال 2013ء میں صرف لاہور میں ناجائزاسلحہ کے4178 مقدمات درج ہوئے
بدھ 21 مئی 2014

پنجاب میں بڑھتی ہوئی قتل و غارت گری اور امن وا مان کی خراب صورتحال سے جہاں ہر شہری پریشانی سے دوچار ہے تو دوسری طرف صوبے میں امن وامان برقرار کھنا حکومتی سطح پر ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا سب سے بڑا موجب ناجائز اسلحہ ہے۔جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔گزشتہ سال 2013ء میں صرف لاہور میں ناجائزاسلحہ کے4178 مقدمات درج ہوئے۔ جن میں 4226 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 42 کلاشنکوف، 192 رائفلیں، 302 بندوقیں، 3586 ریوالورز وپسٹل، 17 کاربین ، 87 خنجر اور 43455 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ رواں سال پہلے تین ماہ کے دوران ناجائزاسلحہ کے 1254 مقدمات درج ہوئے۔ جن میں 1264 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 10 کلاشنکوف، 58 رائفلیں، 106 بندوقیں، 1162 ریوالورز وپسٹل، 3 کاربین ، 14 خنجر اور 54823 گولیاں برآمد کی گئیں۔
(جاری ہے)
قتل و غارت گری اور امن وا مان کی خراب صورتحال پر قابو پانے اور ناجائزاسلحہ کے تدارک کے لئے پنجاب حکومت کا یہ اقدام خوش آئند ہے ، لیکن وفاقی وزیر داخلہ کو اس سلسلے میں ایک اہم بات کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ چونکہ پاکستان میں تقریباً ہر شعبے میں کرپشن داخل ہو چکی ہے جس کازکر کئی بار وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بھی کیا گیا ہے اور اسے ملکی ترقی کی راہ میں سب سے اہم روکاوٹ قرارا دے چکے ہیں۔ نادار جیسے قومی اہمیت کے حامل ادارے میں بھی ماضی میں کچھ افسران اس میں ملوث پائے گئے تھے۔ اس لیے وزیر داخلہ کو یہاں احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ تاکہ یہ کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا نظام شفاف طریقے سے مکمل ہو ااورقومہ مفاد کا یہ منصوبہ بااحسن پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Asleha Licencesoon Ko Computrized Karne K Liye Nadra Se Muahida is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 May 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.