
داعش کا جنگی جنون
اب ترکی کی سرحد کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔۔ عراقی فوج کی مشکل یہ ہے کہ اسے کسی باقاعدہ فوج کا سامنا نہیں ہے بلکہ داعش کے جنگجووٴں نے پورے علاقے میں جابجابوبی ٹرپیس اور بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں
ہفتہ 21 مارچ 2015

(جاری ہے)
عراقی فوج کی مشکل یہ ہے کہ اسے کسی باقاعدہ فوج کا سامنا نہیں ہے بلکہ داعش کے جنگجووٴں نے پورے علاقے میں جابجابوبی ٹرپیس اور بارودی سرنگیں بچھا رھی ہیں اور اس کے ماہر نشانہ باز اپنی خفیہ کمین گاہوں سے تکریت میں داخل ہونے والی فوج کو نشانہ بناتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق تکریت شہر پر قبضہ کرنے والے داعش کے جنگجووں کی تعداد چند سو سے زیادہ نہیں لیکن یہ لوگ انتہائی تربیت یافتہ اور منجھے ہوئے ہیں ان کے مضبوط مرکز میں داخل ہونے کی مہم میں کم از کم 30 ہزار عراقی فوجی پولیس اہلکار اور رضا کار شریک ہیں ۔داعش کی بربریت نے سنی العقیدہ عراقیوں کو بھی اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے پر مجبور کر دیا ہے اور تکریت میں سرکاری فوجوں کا داخل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقامی آبادی اب داعش کی بجائے عراقی فوج کی حمایت پر کمر بستہ ہے۔ داعش نے تکریت سے پسپا ہونا شروع کردیا ہے اور اب اس کی توجہ شام کی سرحد سے ملحق عراق شہر رمادی پر مرکوز دکھائی دیتی ہے جہاں اس کی کار روائیاں اس وقت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ داعش کے خود کش حملہ آوروں نے شہر میں اہم عسکری وسول تنصیبات پر حملے شروع کر رکھے ہیں جن کی زد میں آکر درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں تاہم ابھی تک داعش شہر کے کسی حصے پر قابض نہیں ہو سکی۔ صوبہ انبار کے گورنر نے داعش کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عراق فوج کامیابی سے شہر کا دفاع کر رہی ہے اور داعش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
داعش عراق کے ساتھ ساتھ شام میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور چند روز قبل اس نے ترکی کی سرحد سے ملحق ایک شامی شہر پر بڑا حملہ کیا تھا۔ راس العین نامی یہ شہر تزویراتی اہمیت کا حامل ہے اور اگر یہاں داعش اپنے پاوٴں جمانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر وہ اپنی کارروائیاں ترکی تک پھیلانے میں تاخیر نہیں کرے گی۔ راس العین کی جانب پیش قدمی سے قبل داعش اس کے ایک ن نواحی گاوں پر قبضہ کر کے وہاں اپے مورچے قائم کر چکی ہے اور عراق وشام کی سرحدوں کو روندنے کے بعد اس کے قدم ترکی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Daaish Ka Jangi Junoon is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 March 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.