
حکمت عملی
سکول کے احاطے اور بیرونی حصہ میں آبادی کے کافی لوگ جمع ہو چکے تھے جن میں عورتوں اور بچوں کی بھی کثیر تعداد تھی۔ تھوڑی دیر میں سیٹھ صاحب سکول کا افتتاح کرنے والے تھے ۔۔۔
فرحانہ صادق
بدھ 21 جون 2017

(جاری ہے)
سیٹھ موتی والا کا ارادہ تھا مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول کی طرف سے بچوں کو مفت وردی، کتابیں اور دوسری امدادی اشیاء بھی مہیا کی جائیں گی۔
تقریر لکھی جا چکی تھی۔ دو چار نجی چینل والے بھی ان کی خبر پا کر اپنے کیمرہ لیے موجود تھے ۔ تقریب کا آغاز ہوا ہی چاہتا تھا کہ ایک بیس بائیس سال کا لڑکا اجازت لے کر کمرے میں حاضر ہوا، احترام کے ساتھ سیٹھ صاحب سے مخاطب ہوا۔ جناب میں یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں آپ کتابیں، وردی اور دوسری اشیاء ان کو مفت فراہم کر دیں مگر معمولی ہی سہی، سکول کے بچوں کے لیے فیس متعین کر دیں۔ سبھی لوگوں نے حیران ہو کر اسے دیکھنا شروع کر دیا۔ سیٹھ صاحب کے استفسار پر اس نے اپنی بات کی یوں وضاحت کی۔ جناب میں ایک نجی فلاحی تنظیم کی طرف سے کچھ ماہ کے لیے ایک خیراتی سکول میں بطور استاد متعین رہا ہوں، اس لحاظ سے یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اگر کوئی بھی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے تو اس کی قدر نہیں رہتی۔ سکول میں بہت سے بچے داخل تو ہو جائیں گے مگر کچھ عرصے بعد ان کے والدین بچوں کی تعلیم خصوصاً ان کی حاضری کی طرف سے لاپرواہ ہو جائیں گے۔ مگر جب ہر ماہ فیس کی مد میں یہ پیسے بھریں گے تو اس کی بہتر وصولی کے لیے بچوں کی تعلیم کی طرف سے لاپرواہی نہ برتیں گے۔ دوسرا بچوں کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہوگی کہ وہ کسی خیراتی سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس طرح دوسرے سکول کے بچوں کے سامنے ان کا اعتماد بحال رہے گا۔ سیٹھ صاحب کو نوجوان کی تجویز پسند آئی مگر انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرنا مناسب سمجھا۔ تھوڑے فلاح مشورے کے بعد نوجوان کی تجویز مان لی گئی۔ سیٹھ صاحب نے شاباشی دیتے ہوئے اس کا کندھا تھپتھپایا اور باہر سٹیج کی طرف بڑھ گئے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Hikmat e amali is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 June 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.