
ہم پاکستانی ہیں
طالع آزما جنرل ، کرپٹ بیورو کریسی او رکرپٹ سیاستدانوں نے اس پیارے پاکستان کا جو حشر کردیا ہے وہ سب پر عیاں ہے۔ جن کے پاس گدھا گاڑی نہیں تھی
جمعرات 8 مئی 2014

یہ ہمارا پیارا وطن پاکستان دنیا کے ایسے خطے میں واقع ہے جہاں خوبصورت شاداب وادیاں ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں قدرتی نظاے جنت نظیر ہیں۔ قدرتی پھولوں اور پھلوں سے آراستہ یہ علاقے قدرت کا حسین شاہکار ہیں۔ قبائلی غیور پٹھان، محبت وطن جنہوں نے ہمیشہ مغربی سرحدوں کی حفاظت کی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اپنی مثال آپ ہیں۔ ہر طرف ہریالی اور ہر موسم کی فصلوں اور باغات سے بھرپور کھیت کھلیاں یہاں کا حسن ہے۔ وادی سندھ باب الاسلام عروس البلاد کراچی جو پاکستان کا گیٹ وے ہے ۔ سمندر اور ساحل سمندر کی اہمیت سب پر عیاں ہے۔ سندھ کی وادی میں زراعت سبزیاں پھل ریگستان میں بھی دستیاب ہیں۔ زمین میں بے بہا قدرتی خزانے لئے ہوئے بلوچستان، قدرتی بندرگاہ گوادر اس کی اہمیت ساری دنیا جانتی ہے۔
(جاری ہے)
طالع آزما جنرل ، کرپٹ بیورو کریسی او رکرپٹ سیاستدانوں نے اس پیارے پاکستان کا جو حشر کردیا ہے وہ سب پر عیاں ہے۔ جن کے پاس گدھا گاڑی نہیں تھی وہ بلٹ پروف گاڑیوں اور گارڈز کے ساتھ شاہانہ کروفر اور گردن میں سریا لئے ہوئے پھرتے ہیں۔ یہ سب اللہ بادشاہ کی شان ہے اور دو نمبر پیسے کا کمال ہے۔ ہر طرف ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔ عام عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ قانون ہے تو غریبوں، پٹواریوں، کلرکوں کیلئے۔ ارب لوگوں کو سات کون معاف ہیں۔ (شاہ زیب قتل کیس) ۔ اس ملک پر صرف ایک ہزار کاندان حکومت کر رہے ہیں۔ جو کہ کھرب پتی ہیں۔ ان خاندانوں نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ کوئی لیڈر ڈیزل کی اسمگلنگ کر کے ارب پتی ہے۔ کوئی ڈرگ مافیا کا ساتھی ہے۔ کسی لیڈر نے ایک کارخانے سے 20کارکانے بنالئے ہیں۔ نمبر دو ڈوگرہ بنا کر عوام کی صحت اور زندگی سے کھیل رہے ہیں تو کوئی لیڈر کانسٹیبل سے ارب پتی ہوگیا ہے۔ کئی منشیات کے سمگلر ہیں۔ اس ملک کے کئی لیڈر بھارت سے اربوں روپے رشوت لے کر قومی منصوبوں کی بھپور مخالفت کرتے ہیں، جیسے کہ کالا باغ ڈیم۔
محترم جناب میاں صاحب نیک نیت معلوم ہوتے ہیں۔ اللہ بادشاہ انہیں توفیق دے کہ وہ پاکستان کو علامہ اقبال، قائد اعظم کا پاکستان بنا سکیں۔یہ تب ہی ممکن ہے کہ ہر پاکستانی اپنا فرض دیانت داری سے نبھائیں، اربوں کی گیس چوری نہ کرے، اربوں کی بجلی چوری نہ کرے۔ اربوں کا ڈیزل، پٹرول چوری کر کے نہ بیچیں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ سے کنارہ کش ہوجائیں۔ ڈاکو کی اور سماج دشمن عناصر کی کیا زندگی ہے کہ جب موت آتی ہے تو کفن دفن کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ یہ ہماری بہادر، نڈر، اسلامی جذبے سے سرشار، مسلح افراج کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ اس نے نصرف خداوندی سے اس ملک کو ہر آفت اور مصیبت ہے بچایا اور دسمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکامیاب کیا۔ پاکستان کے مذہبی لیڈر صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے اور اپنے آپ کو نمایاں کرنے کیلئے فروعی اور عقل سے ماوراہ بیان بازی کررہے ہیں۔
جو اسلام کے ٹھیکیدار پاکستان کے کونے کونے میں دہشت گردی سے بے گناہ معصوم پاکستانی عوام جن میں بوڑھے ، عورتیں، بچے، جوان اور غیور بہادر، نڈر، محب وطن، پاکستان کی مسلح افراج کے افسر جوان شامل ہیں، جن کو شہید کیا جاچکا ہے۔ کیا یہ پاکستان اور پاکستانی مسلمانوں کے دوست ہیں؟؟؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Hum Pakistani Hain is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 May 2014 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.